احکام وراثت

والد کے گھر اور ترکے میں تعمیرات کا حکم

فتوی نمبر :
78392
| تاریخ :
2024-10-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے گھر اور ترکے میں تعمیرات کا حکم

السلام علیکم !
میرے دادا کے زمانے میں 100 گز کی زمین پر دو کمروں کی مٹی کا گھر (باڑے کی طرز کا کچا مکان) بنا ہوا تھا, میرے والد صاحب نے تین دکانیں بنائیں اور چھت ڈال کر پورے گھر کو پکا کروایا اور ایک منزل گھر اوپر بنایا , اس سے اوپر دوسری منزل میرے چچا نے بنوائی،وقت گزرتا گیا اور میرے ابو کا بھی انتقال ہوگیا،پھر میں نے اور میرے چھوٹے بھائی نے گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور جوکہ ہمارے ابو بناکر گئے تھے،ہم نے مزید پیسہ لگایا ,نئے دور کے حساب سے فرش پر ماربل ٹائل وغیرہ لگوایا،رنگ وروغن کروایا اور میرے چچا نے دوسری منزل کے اوپر ایک اور چھت ڈلوائی اور تیسرا فلور بھی بنوایا ،جوکہ ان کی ضرورت تھی،تین بچے شادی شدہ تھے،گھر میں جگہ کم تھی،تو انہوں نے بھی مزید پیسہ لگایا،یوں گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل ہماری اور دوسری اور تیسری منزل میرے چچا کی،ہم نے خوب پیسہ لگادیا،میری دونوں پھوپھیوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور نہ اس وقت گھر میں حصے کا تقاضہ کیا،گھر میں پیسہ لگانے کے ایک سال بعد ہی انہوں نے حصے کا تقاضہ شروع کردیا ہے،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ میری دونوں پھوپھیوں کا قانونی اور شرعی طور پر کیا حصہ بنےگا؟براہِ مہربانی اس مسئلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور گھر پر سائل کے والد اور چچا نے جو تعمیر والد کی زندگی میں یا ان کے انتقال کے بعد دیگر ورثاء کی رضامندی سے اپنی ذاتی رہائش کے لئے کی تھی،تو یہ تعمیر والد اور چچا کی ملکیت شمار ہوگی،اس میں دیگر بہن بھائیوں کا شرعاً کوئی حصہ نہیں،چنانچہ مذکور گھر اور تعمیر کی الگ الگ مالیت معلوم کرکے گھر کے مقابلہ میں جتنی قیمت آئے،وہ تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہے، بوقتِ ضرورت ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر تقسیم کا شرعی طریقہ کار معلوم کرلیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (سئل) فيما إذا بنى زيد قصرا بماله لنفسه في دار مشتركة بينه وبين إخوته بدون إذنهم فهل يكون البناء ملكا له؟
(الجواب) : نعم ! وإذا بنى في الأرض المشتركة بغير إذن الشريك له أن ينقض بناءه ذكره في التتارخانية من متفرقات القسمة.
(سئل) في دار مشتركة بين جماعة بنى فيها بعضهم بناء لأنفسهم بآلات هي لهم بدون إذن الباقين ويريد بقية الشركاء قسمة نصيبهم من الدار المذكورة وهي قابلة للقسمة فهل لهم ذلك وما حكم البناء؟
(الجواب) : حيث كانت قابلة للقسمة وينتفع كل بنصيبه بعد القسمة فلبقية الشركاء ذلك ثم البناء حيث كان بدون إذنهم إن وقع في نصيب الباقین بعد قسمة الدار فبها ونعمت وإلا هدم البناء كما في التنوير وغيره.اھ(ج1 ص100 باب الردۃ والتعزیر ط: حقانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78392کی تصدیق کریں
0     785
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات