ایک روزے کا کفارہ کیا ہے ؟ کتنے مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے ؟ اور کتنے وقت کا ؟
واضح ہو کہ جو مکلف (مسلمان، عاقل، بالغ) شخص رمضان کے ادا روزے میں عمداً (جان بوجھ کر ) کھائے، پیے یا جوفِ دماغ اور جوفِ بطن( پیٹ) میں کوئی ایسی چیز پہنچائے جو بطورِ غذا یا بطورِ دواء کے استعمال ہوتی ہو ، یا جماع کرے یا کرائے تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس روزہ کی قضاء کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوجاتا ہے ۔
جبکہ کفارہ میں روزہ توڑنے والے شخص پر اس روزے کی قضاء کےعلاوہ مسلسل ( درمیان میں کوئی روز ہ چھوڑے بغیر) ساٹھ روزے رکھنا لازم ہو ں گے ، اگر اس کی استطاعت اور قدرت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو صبح و شام یا ایک مسکین کو ساٹھ دن صبح و شام کھانا کھلادے ، یا ساٹھ مسکینوں کو یا ایک مسکین کو ساٹھ دن تک صدقۂ فطر کی مقدار غلہ یا اس کی قیمت دیدے تو ایساکرنے سے اس کے ذمہ سے یہ کفارہ ساقط ہوجائیگا۔ جبکہ رمضان کے علاوہ کوئی اور روزہ توڑدینے سے صرف اس کی قضاء لازم ہوتی ہے ، کفارہ لازم نہیں ہوتا۔
کما فی الدر المختار: ( و إن جامع ) المکلف آدمیا مشتھی ( فی رمضان آداء ) لما مر ( أو جومع ) أو توارث الحشفۃ ( فی أحد السبیلین ) أنزل أو لا ( أو أکل أو شرب غذاء ) بکسر الغین و بالذال المعجمتین و المد ما یتغذی بہ ( أو دواء ) ما یتداوی بہ و الضابط و صول ما فیہ صلاح بدنہ لجوفہ (إلی قولہ) فظن فطرہ بہ فأکل عمداً قضی ) فی الصور کلھا و کفر (إلی قولہ) ککفارۃ المظاھر۔إلخ۔
و فی رد المحتار تحت: ( قولہ ککفارۃ المظاھر ) مرتبط بقولہ و کفر أی مثلھا فی الترتیب فیعتق أولا فإن لم یجد صام شھرین متتابعین فن لم یستطع أطعم ستین مسکینا لحدیث الأعرابی المعروف فی الکتب الستۃ فلو أفطر و لو لعذر استأنف إلا لعذر الحیض۔إلخ(کتاب الصوم، ج: 2، ص: 409-412، ط: ایج ایم سعید )۔
و فی الھندیۃ: من جامع عمداً فی أحد السبیلین فعلیہ القضاء و الکفارۃ و لایشترط الانزال فی المحلین کذا فی الھدایۃ و علی المرأۃ مثل ما علی الرجل إن کانت مطاوعۃ و إن کانت مکرھۃ فعلیھا القضاء دون الکفارۃ (إلی قولہ) إذا أکل متعمدا ما یتغذی بہ أو یتداوی بہ یلزمہ الکفارۃ و ھذا إذا کان مما یؤکل للغذاء أو للدواء فأما إذا لم یقصد لھما فلا کفارۃ و علیہ القضاء۔إلخ( کتاب الصوم، النوع الثانی ما یوجب القضاء و الکفارۃ، ج: 1، ص: 205، ط: مکتبہ ماجدیۃ )۔
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0