کریڈٹ کارڈ

کریڈٹ کارڈ ہولڈر کو جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، اس کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
81345
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / کریڈٹ کارڈ

کریڈٹ کارڈ ہولڈر کو جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، اس کے استعمال کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ کریڈیٹ کارڈ پر جو ڈسکاونٹ وغیرہ ملتا ہے ، شرعا ًاس کا کیا حکم ہے؟
2:اپنے بینک اے، ٹی، ایم کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر کچھ رقم کی کٹوتی ہوتی ہے، شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟ حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ادارے کی طرف سے کریڈٹ کارڈ ہولڈر کو جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، یہ ادارے کی طرف سے تبرّع اور احسان ہے، جس کا استعمال کارڈ ہولڈر کے لئے جائز اور درست ہے۔
جبکہ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے پر جو کٹوتی ہوتی ہے ،وہ بھی بینک کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے معاوضہ کے طور پر لی جاتی ہے، اس لئے یہ کٹوتی کرنا بینک کی طرف سے درست ہے، جو کہ شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بحوث: وعلى هذا فان مصدر البطاقة لا يعدو تجاه حامل البطاقة من أن يكون محتالا عليه اولاً، ثم مقرضاً له عند ما يسدد دينه إلى التاجر. فالجائزة التي يقدمها مصدر البطاقة إلى حاملها هي جائزة من قبل المقرض الى المستقرض، فهو تبرع محض، لا قمار فيه ولا رباء أما القمار، فلاءن حامل البطاقة لم يعلق شيئاً من ماله على خطر، وأما الربا، فانه يتحقق باء عطا زيادة من المستقرض الى المقرض، وليس فى العكس، فلو أعطى مقرض شيئاً للمستقرض، علاوة على القرض، فانه تبرع محض لا يلزم منه الربا اھ (2 /163) ۔
وفى بحوث: لا مانع من ان يطالب البنك مستقرضيه باداء مبلغ مقابل التكلفات الادارية التي تحملها في تقويم المشروعات، ومتابعة تنفيذها، ما دام ذاك المبلغ لا يجاوز التكلفات الفعلية الواقعة في ذلك المشروع خاصة، فان كان من الممكن تحديد هذه التكلفات بدقة، فهو الانسب الأوفق باحكام الشريعة، فانه لا غبار على جوازه - (ج 1 ص 214)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81345کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال اور اس سے نقد کیش حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کریڈٹ کارڈ 1
  • Ruling on Faysal Banks Noor Credit Card

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • ضرورت کے وقت کریڈٹ کارڈ کے استعما ل کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • قربانی کے جانور کر یڈٹ کارڈ پر خریدنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا خریدنا اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈیٹ کارڈ کے استعمال سے مختلف جگہوں پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اشیاء و اموال کی خریداری کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کی حقیقت ، اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • پاکستان کے بینکوں میں کونسے بینک کا کریڈیٹ کارڈ اسلامی ہے؟

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈکے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ حاصل کرکے اس کے ذریعہ خرید وفروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 1
  • کریڈٹ کارڈ ہولڈر کو جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، اس کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ بہبود سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات