نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ اسکیم بہبود سرٹیفکیٹ کے نام جو عمر رسیدہ شہریوں اور پنشن یافتگان کے لئے ہے ، اس کے بارے میں معلومات کرنا ہے، جس کے تحت جمع شدہ رقم ایک لاکھ روپے ہونے پر ماہانہ منافع 1130 روپے دئیے جاتے ہیں ،جس کی مقدار وقتاً فوقتاً بدلتی رہتی ہے، براہ کرم مذکور ویب سائٹ ہی دیکھیے گا، کیا یہ منافع حلال ہے یا سود میں شمار ہوگا؟ اور اسی طرح مذکور ادارہ اور ادارہ (NIT) کی طرف سے فراہم کردہ دیگر اسکیموں کے متعلق بھی معلومات چاہتا ہوں۔
واضح ہو کہ نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ اسکیم بہبود سرٹیفکٹ اور اس طرح NIT کا طریقہ کار سود پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز وحرام ہے، قرآن وحدیث میں سود کے متعلق سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں اس لیے اس طرح کے منافع حاصل کرنے سے احتراز لازم ہے۔
قال اللہ تعالی: الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ( سورۃ البقرہ ایۃ 275)۔
کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم
یونیکوڈ کریڈٹ کارڈ 0