رمضان میں روزے کی حالت میں بال وداڑھی فیشل کرانا صحیح ہے یا نہیں ؟
روزہ کی حالت میں سر کے بالوں کا حلق یا قصر اورا یک مشت سے زائد داڑھی کو ا یک مشت کے بقدر درست کروانا شرعا درست ہے،ایسا کرنے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
کما فی الھندیۃ:(الباب الثالث فیما یکرہ للصائم و مالا یکرہ) . ولا يكره كحل، ولا دهن شارب كذا في الكنز. هذا إذا لم يقصد الزينة فإن قصدها كره كذا في النهر الفائق، ولا فرق بين أن يكون مفطرا أو صائما كذا في التبيين.(کتاب الصوم،الباب الثالث فيما يکرہ للصائم و مالا یکرہ،ج:1،ص: 199،ط:دارالفکر بیروت)