نام رکھنے کا حکم

ملحان نام رکھنا کیسا ہے

فتوی نمبر :
82108
| تاریخ :
2025-04-18
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ملحان نام رکھنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میں نے اپنے بیٹے کا نام ”محمد ملحان انصاری“ رکھا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ “ملحان“ نام کا اسلامی مطلب بیان کردیجیے مجھے، مزید یہ بھی بتائیں کہ ”ملحان“ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں دین اسلام کے مطابق؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ملحان کا معنی ہے خالص سفیدی، ملحان نام سے بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام کتبِ سیر میں موجود ہیں، ایک ملحان بن زیاد اور دوسرا ملحان بن شبل رضی اللہ عنہما، لہذا سائل کا اپنے بیٹے کا نام محمد ملحان رکھنا درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي أسد الغابة: ملحان بْن زياد بْن غطيف [1] وقيل: ملحان بْن غطيف بْن [1] حارثة بْن سعد بْن الحشرج بْن امرئ القيس بْن عدي بْن أخزم [2] الطائي أخو عدي بْن حاتم لأمه. أدرك النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مسلما، وسمع أبا بكر الصديق وسار إِلَى الشام مجاهدا، وشهد فتح دمشق، وسيره أَبُو عبيدة منها بين يديه إِلَى حمص مع خَالِد بْن الْوَلِيد. ذكره البلاذري. وشهد صفين مع معاوية، وَكَانَ أخوه عدي بْن حاتم مع عَليّ.
5082- ملحان بن شبل
(ب س) ملحان بْن شبل البكري، وقيل: القيسي.
وهو والد عَبْد الْمَلِكِ بْن ملحان، ويقال: إنه والد قتادة بْن ملحان القيسي. يختلفون فِيهِ، وله حديث واحد. ط الفكر (4/ 484)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82108کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات