قرآن کا کیا پیغام ہے؟ ان لوگوں کے لئے جو زندگی میں مسلسل مشکلات میں گرفتار رہتے ہیں، اور اسی طرح وہ اپنی زندگی میں جدوجہد کی ہمت کھو بیٹھے ہیں۔
ایسی صورت میں ہمت کھو بیٹھنا قطعاً غلط اور ناجائز، بلکہ بعض اوقات یہ عمل کفر تک پہنچا دیتا ہے۔ انہیں چاہیئے کہ اپنی محنت اور کوشش جاری رکھتے ہوئے محرّمات و منکرات اور فواحشات سے اجتناب کریں اور حالات و مشکلات چونکہ عموماًاعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کی کشادگی کے لئے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہیئے۔ اگر دنیا میں مصائب رہے اور انہیں قضاءِ الہٰی سمجھ کر برداشت کر لیا تو آخرت میں اس پر بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔
کماقال اللہ تعالیٰ: انہ لایایئس من روح اللہ الا القوم الکفرون (سورۃ یوسف)۔
وفی مقام آخر: ومن یقنط من رحمۃ ربہ الا الظالون (سورۃ الحجر)۔
وفی سنن الترمذی: عن النبی ﷺ قال: ان عظم الجزاء مع عظم البلاء وان اللہ اذا احب قوماً ابتلاھم فمن رضی فلہ الرضیٰ ومن سخط فلہ السخط (2/620)۔
وفیہ ایضاً: عن ابی ھریرۃ۔رضی اللہ عنہ۔قال: قال رسول اللہﷺ مایزال البلاء بالمؤمن والمؤمنۃ فی نفسہ وولدہ ومالہ حتیٰ یلقی اللہ وما علیہ خطیئۃ (2/64)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1