احکام وراثت

گفٹ اور ہدیہ مالکانہ قبضہ کےساتھ دینےکاحکم

فتوی نمبر :
83889
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

گفٹ اور ہدیہ مالکانہ قبضہ کےساتھ دینےکاحکم

محترم مفتی صاحب، السلام علیکم!
میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے میرے شوہر نے پرانا مکان بیچ کر جو کہ میرے ہی نام پر تھا، نیا مکان 1983ء میں خریدا، اس مکان کو میرے دونوں بیٹوں اور میرے نام پر خریدا ، دونوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں رہے ، چھوٹے بیٹے نے ساتھ کاروبار میں ہوتے ہوئے اپنی زمین لے کر مکان بنایا اور علیحدہ ہو گئے، ان کو علیحدہ ہوتے 22 سال ہو گئے اور بڑے بیٹے الحمد للہ میرے ساتھ ہیں،چھوٹے بیٹے کی علیحدگی کے بعد میرے شوہر نے دونوں بیٹوں کے نام نکال کر مکان مجھے گفٹ کر دیا، میرے شوہر کہتے تھے کہ میرے مرنے کے بعد ان کا اپنا مکان ہونا چاہیئے تا کہ بیٹے ان کو گھر سے نکال نہ دیں، مجھ سے جھگڑے کے دوران میرے شوہر کہتے تھے کہ گھر سے اب تو مجھے ہی جانا پڑے گا، کیونکہ اب تو یہ تمہارا ہی مکان ہے، یہ بات انہوں نے کئی بار کی ، میرے بیٹے ، بہو اور اس کی والاد کے سامنے کی (جو کہ گواہ ہیں )۔
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ مکان جو کہ میری ملکیت ہے جس کے کاغذات میرے پاس ہی ہیں جو کہ میرے شوہر نے مجھے دیے تھے یہ میرا ہی ہے یا یہ وراثت کے زمرے میں آئے گا ؟ برائے مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں۔
نوٹ: پہلا مکان بھی شوہر نے خرید کر صرف کا غذات میں سائلہ کے نام کر دیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے مذکور مکان سائلہ کے نام کر کے انہیں با قاعدہ مالکانہ تصرفات کا حق نہ دیا ہو، بلکہ فقط کاغذی کاروائی پر اکتفاء کرتے ہوئے، مکان کے کاغذات میں سے بیٹوں کا نام نکال کر سائلہ کا نام بر قرار رکھا ہو، تو مذکور مکان شرعاً سائلہ کی ملک نہیں بنا ، بلکہ سائلہ کے مرحوم شوہر کی وفات تک اس کی ملک میں رہا، جو کہ ان کے انتقال کے بعد دیگر ترکہ کی طرح یہ بھی مرحوم کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا، جس کا طریقہ بوقتِ ضرورت ورثاء کی تفصیل بیان کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض اھ (4/ 374)۔
كما في الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها، (5/ 690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83889کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات