نام رکھنے کا حکم

زمل ،زرنش،زینہ ،مرال اور ایزال نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
84487
| تاریخ :
2025-07-22
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زمل ،زرنش،زینہ ،مرال اور ایزال نام رکھنا کیساہے

میری بیٹی 14 جولائی 2025 کو پیدا ہوئی ہے۔
میں نام کے اصل مطلب کے بارے میں تھوڑا کنفیوز ہوں۔ جو نام ہم نے سوچے ہیں وہ یہ ہیں:
**زِمل، زرنش، زینَہ، مِرال، ایزال**
براہِ کرم ان ناموں کے معنی اور ان کے اسلامی یا دینی پسِ منظر کے بارے میں رہنمائی کریں تاکہ درست فیصلہ کیا جا سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ لفظ "زمل" کے معنی بوجھ اور "ایزال" کے معنی "قحط سالی میں شدت" کے آتے ہیں،اسی طرح "زرنش" "میرال" بے معنی الفاظ ہیں،اس لئے بچی کےلئے یہ نام تجویز کرنا تو منا سب نہیں ،جبکہ "زینہ" کا مفہوم زیبائش وآرائش کےہے،اس لئے معنی کے اعتبار سے بچی کے لئے یہ نام رکھنے کی اگر چہ گنجائش ہے،لیکن اس کا دوسرا معنی سیڑھی کے بھی آتے ہیں،اور اس معنی کے اعتبار سے نام رکھنا مناسب معلوم نہیں ہوتا،لہذاسائل کا اپنی بیٹی کے لئے صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی نیکوکار خواتین کے نام پر ،نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابی داود عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم(ج:2،ص:1673،ط:بشری)
وفی المنجد:الزمل :الحمل،والردیف(ص:306،ط:دارالمشرق ،بیروت)
وفی المنجد:الزینۃ:الاسم من تزین مایتزین بہ(ص:315،ط: دارالمشرق ،بیروت)
وفی لسان العرب:وآزلت السنۃ،اشتدت ومنہ الحدیث قول طھفۃ للنبی ﷺ:اصابتنا سنۃ حمراء مؤزلۃ ای آتیۃ بالازل ویروی موزلۃ بالتشدید علی التکثیر و أصبح القوم آزلین ای فی شدۃ(ص:73،ط:دارالمعارف)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84487کی تصدیق کریں
1     437
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات