احکام وراثت

والد کی زندگی میں وفات پانے والی بیٹی کی اولاد کا اپنے نانا کی کی جائیداد میں مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
84950
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں وفات پانے والی بیٹی کی اولاد کا اپنے نانا کی کی جائیداد میں مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ متو في الکو محمد ولد عبد الرحمان جس کی ملکیت دیہہ مائی گاڑھی منگھو پیر میں ہے ، جن کے ورثاء درج ذیل تھے، (1) :صادق ولد الگو محمد (2) :علاء الدین ولد الکو محمد (3): نسیم ولد الکو محمد (4) :روزی ولد الکو محمد ( روزی " والد الکومحمد " سے پہلے فوت ہو گیا تھا) ، (5) :خدیجہ بنت الکو محمد ، (6): جمیلہ بنت الگو محمد (7) :شازیہ بنت الگو محمد ۔
متو في روزی ولد الکو محمد جو کہ اپنے والد سے پہلے فوت ہو گیا تھا، اس کی بیٹی شمع بنت روزی نے دعوی کیا ہے کہ مجھے بھی ملکیت میں شامل کر دو، سوال یہ ہے کہ روزی مرحوم کو جو کہ والد سے پہلے فوت ہو گیا تھا اس کو حصہ ملے گا؟ یا اس کی بیٹی شمع بنت روزی کو ملکیتِ شرعی حساب سے حصہ ملے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرحوم روزی محمد چونکہ اپنے والد کی زندگی میں فوت ہو گیا تھا، اس لئے اس کی بیٹی کو چچاؤں کی موجودگی میں دادا کی میراث سے حصہ نہیں ملے گا، بلکہ یہ محروم ہو گی ، اس لئے مسماۃ شمع کو اپنے اس غلط دعوی سے دستبردار ہونا لازم ہے، البتہ شمع کے دیگر چچا اپنی بھتیجی کو اپنے حصوں سے کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله والسدس لبنت الابن إلخ) للبنات ستة أحوال ثلاثة تتحقق في بنات الصلب، وبنات الابن وهي النصف للواحدة والثلثان للأكثر وإذا كان معهن ذكر عصبهن وثلاثة تنفرد بها بنات الابن. الأولى: ما ذكره المصنف. الثانية: يسقطن بالصلبيتين فأكثر إلا أن يكون معهن غلام ليس أعلى منهن فيعصبهن. الثالثة: يسقطن بالابن الصلبي وسيأتي بيانها اھ (6/ 772)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84950کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات