احکام وراثت

بھتیجوں کے ساتھ ان کی بہنوں کی وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
85861
| تاریخ :
2025-09-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھتیجوں کے ساتھ ان کی بہنوں کی وراثت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب!مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ میرے ابو اور میرے ابو کے بھائی یعنی کہ میرے چاچو دو بھائی تھے، چاچو کی 25 سال پہلے شادی ہوئی اور ایک سال بعد طلاق ہو گئی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اس کے بعد انہوں نے ساری زندگی شادی نہیں کی، ان کا رہنا کھانا پینا ہم لوگوں کے ساتھ تھا، چاچو پر گھر کی کوئی مستقل ذمہ داری بھی نہیں تھی اب ان کا انتقال ہو گیا، انتقال سے پہلے چاچونے دکان کی چابیاں میرے حوالے کر دی تھیں اور ان کا لوگوں سے جو کچھ حساب کتاب تھا وہ مجھے بتا دیا تھا ،میرے چاچو کا میرے مکان میں بھی حصہ ہے ہماری زمین میں بھی حصہ ہے، اس کے علاوہ چاچو کی دکان تھی کرائے کی جس میں ویلڈنگ کا سامان پڑا تھا،اپنی زندگی میں وہ بارہا ہمیں کہہ چکے تھے کہ میرا جو کچھ ہے وہ آپ لوگوں کا ہی ہے، اور ہمارا آپس میں کوئی حساب کتاب والا چکر بھی نہیں تھا ،مجھے جو ان کا سامان اور جو ہماری زمین میں حصہ ہے، اس کے بارے میں فتوی درکار ہے۔ جزاک اللہ خیراً۔
تنقیحات:۔السلام علیکم !مذکور چچا کے انتقال کے وقت ورثاء میں ان کے والدین میں سے کوئی حیات تھا یا نہیں؟اور ان کے کتنے بھائی اور کتنی بہنیں انتقال کے وقت موجود تھی؟اگر کوئی بھائی یا بہن نہیں ہے تو ان کے بھتیجے اور بھتیجیاں کتنی ہیں ؟اس کی وضاحت کریں تو اس پر غور کے بعد جواب دیا جاسکتاہے۔
جواب تنقیح:۔میرے والد اور چچا کے والدین پہلے سے انتقال کر چکے ہیں، اور ان کی کوئی بہن بھی نہیں تھی ، اور بھائی (میرے والد) صرف ایک ہی تھا، اس لئے ان کے دو بھتیجے اور ایک بھتیجی ہے، یعنی ہم دو بھائی اور ایک بہن ہے ٹوٹل۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل کے والد کا انتقال بھی اپنے بھائی (سائل کے چچا) کی زندگی میں ہوا ہواور اب اس کے ورثاء میں فقط سائل اور اس کے بہن بھائی ہوں، ان کے علاوہ کوئی اور وارث موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں مرحوم کے ترکہ کےحقدارچونکہ شرعاً یہی ورثاء ہیں، اس لئےمرحوم کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہو گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکورہ دکانوں اور زمین سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو سازو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الاداء قرض ہو تو اہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل برابر دو (2) حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحوم کے دونوں بھتیجوں (یعنی سائل اور اس کے بھائی ) میں سے ہر ایک کو ایک حصہ دیا جائے جبکہ اس کی بھتیجی (سائل کی بہن ) شرعاً مرحوم کے ترکہ میں حصہ دار نہ ہونے کی وجہ سے اسے کوئی حصہ نہیں ملے گا .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85861کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات