میری بیٹی کا نام ا"نعمتا "ہے،حال ہی میں کسی نے مجھے بتایا کہ یہ صحیح نام نہیں ہے،براہِ کرم تصدیق فرمائیں کہ یہ نام درست ہے یا نہیں،یہ بھی بتا دیں کہ کیا مجھے اسے لازمی طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟کیونکہ میں نے نادرا کے تمام دستاویزات اور پاسپورٹ پہلے ہی بنوا لیے ہیں۔شکریہ!
جاننا چاہیے کہ "اَنْعَمتَ" کا معنی ہے: تو نے انعام کیا۔ یہ کوئی اسم نہیں، بلکہ گرامر کے اعتبار سے واحد مذکر حاضر (ماضی کا صیغہ) ہے،اس لیے بغیر سوچے سمجھے قرآنِ مجید میں کوئی لفظ دیکھ کر نام رکھ لینا مناسب اور درست طریقہ نہیں،بلکہ اس کے بجائے اسلامی ناموں پر لکھی گئی معتبر کتب میں سے کوئی نام منتخب کرنا چاہیے،تاہم اگر نام تبدیل کرنے میں دشواری کا سامنا ہو تو اس نام کو تبدیل کرنا لازم اور ضروری نہیں ہے، بلکہ اسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔