احکام وراثت

موروثہ جائیداد میں کسی ایک وارث کااکیلے اپنی مرضی سے تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
87525
| تاریخ :
2025-10-09
معاملات / ترکات / احکام وراثت

موروثہ جائیداد میں کسی ایک وارث کااکیلے اپنی مرضی سے تقسیم کرنا

السلام علیکم! مجھے ایک فتوے کی ضرورت ہے، میں صورتحال بیان کر دیتا ہوں، مرحومہ.....غیر شادی شدہ کے وارثوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں، ایک بہن کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسٹروک کے حملے سے محتاج ہو گئی ہے ، اپنا فیصلہ کر نے کی سمجھنے اور ادا کرنے کی صلاحیت بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، وہ شادی شدہ ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے، اور اسکی کوئی اولاد بھی نہیں، دوسری بیوہ ہے ، یہ دونوں مرحومہ کی رہائش سے بہت دور رہتی ہیں، صرف بھائی ہی مرحومہ کی دیکھ بھال کر تے تھے، مرحومہ نے وصیت میں اپنے بھائی کو مرنے کے بعد والی یا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہوا ہے، اس صورت حال میں کچھ فیصلہ کرنے ہیں جس پر مفتی صاحب سے جواب طلب ہے ۔
ا۔ مرحومہ کے رہنے سہنے کی تمام ضروریات جو ہیں پوشاک جیسی چیزیں ہیں،انکو کس طرح سے نمٹنے کا طریقہ کار ہوگا ؟
2۔ کیا بھائی بغیر وارثین کے مشورے کے ان چیزوں کو خیرات کر سکتا ہے یا دے سکتا ہے جیسے کپڑے اور دوسری چیزیں جو فروخت نہیں ہو سکتیں۔
3۔ وراثت کی تقسیم میں مکان بھی شامل ہے ،اس کے لیے تقسیم وراثت پر بھی روشنی ڈالیں۔
4۔ بھائی کے پاس کیا یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے طور پر فیصلہ کر کے انکے بعد وصیت اور شرعی حکم کے مطابق عمل کرسکے۔
5۔ معذور بہن کی وراثت کس طرح ہو گی ،جبکہ اسکا شوہر ہی اس کی طرف سے فیصلہ کرتا ہے۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مورث کے انتقال کے وقت جو کچھ بھی اس کی ملکیت میں ہوچاہے وہ قیمتی اثاثہ ہو یا روز مرہ کے استعما ل کا سامان ہو، سب اس کا ترکہ ہوتا ہے جو اس کے تمام ورثاء کے درمیان بحسب حصص شرعیہ تقسیم کرنا لازم وضروری ہے، کسی ایک وارث کے لئے دیگر ورثاء کی اجازت ومرضی کے بغیر اس میں تصرف کرنا شرعاً جائز نہیں ہوتا،لہذا صورت مسئولہ میں مرحومہ کی ملکیت میں بوقت انتقال اشیاء ضروریہ سمیت مکان اور دیگر جوبھی اشیاء موجود ہیں وہ سب اس کاترکہ شمار ہوں گی جواس کے ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوں گی، تاہم اگر تمام ورثاء باہمی رضامندی سے مرحومہ کےروز مرہ استعما ل کی اشیاءبطور صدقہ کسی ضرورت مندکو دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ، جبکہ معذور بہن کا حصۂ شرعی بطور کفیل وذمہ دار اس کے شوہر کو دیا جاسکتاہے،تاکہ وہ اس کے ضروری اخراجات علاج ومعالجہ وغیرہ میں صرف کرنا چاہے توکر سکے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحومہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاءمیں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقت انتقال جو کچھ منقولہ و غیرِ منقولہ مال وجائیداد سونا ، چاندی ، نقد رقم اور ہر قسم کاچھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائزوصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ،اس کے کل چار (4) حصے بنائے جائیں جن میں سے بھائی کو دو(2) حصے جبکہ ہر بہن کو ایک(1) حصہ دیا جائے .

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير الخ
وفی الرد: تحت(قوله الخالية إلخ)صفة كاشفة لأن التركۃ فی الاصطلاح ما ترکہ الميت من الأموال صافياعن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.الخ( کتاب الفرئض،ج6،ص759،ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: (يجوز لأحد الشريكين أن يتصرف مستقلا في الملك المشترك بإذن الآخر لكن لا يجوز له أن يتصرف تصرفا مضرابالشريك) أي أن يتصرف في جميع الملك المشترك الخ ( الکتاب العاشر فی الشرکات،(الفصل الثاني) في بيان كيفية التصرف في الأعيان المشتركة،ج3،ص24،ط:دار الجلیل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87525کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات