احکام وراثت

کسی وارث کے پاس مرحوم کی امانت کا حکم

فتوی نمبر :
88535
| تاریخ :
2025-11-02
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی وارث کے پاس مرحوم کی امانت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا کہتے ہیں کہ ایک عورت ہے ،اسکے والدین کا انتقال ہوگیاہے اور ان کی جو میراث تھی وہ بھی تقسیم ہوگئی ہے۔لیکن اب اس عورت کے ہاں ان کے والدین کی کچھ رقم نکلتی ہے یایوں سمجھو کہ کچھ امانت ہے اور وہ عورت خود غریب ہے اور بیوہ ہے تو اب اگر وہ عورت وہ رقم دینا چاہے تو کس کو دیدے ؟پہلے تو وہ دے نہیں سکتی، اگر دے بھی دے تو وہ رقم اپنے بچوں میں تقسیم کرے یا پھر وہ رقم ان کے والدین کی میراث میں آتی ہے ،تو اب تقسیم کس صورت میں ہوگی؟ ان کے بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگی ؟یا اس عورت کے بچوں میں تقسیم ہوگی؟آپ حضرات قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور عورت کو اس کے والدین نےیہ رقم بطور ہبہ (گفٹ) نہ دی ہو، بلکہ بطور امانت کے رکھوائی ہو،(جیساکہ سوال میں درج ہے) تو ایسی صورت میں یہ رقم بھی اس کے مرحوم والدین کا ترکہ شمار ہوگی، اور ان کے ورثاء اپنے اپنے شرعی حصے کے مطابق اس رقم کے مالک ہوں گے۔لہذا مذکورعورت پر لازم ہے کہ وہ یہ رقم اپنے بچوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنے والدین مرحومین کے تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصص کے مطابق تقسیم کرے، البتہ اس میں سے اپنے حصہ شرعی کی بقدر وہ رقم اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہے تو اس کااسے اختیار حاصل ہے اگر مرحومین کے دیگر ورثاء بھی اپنی مرضی وخوشی سے یہ رقم مذکور عورت یا اس کے ضرورت مند بچوں کو دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں،لیکن ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا مات رب الودیعۃ فالوارث خصم فی طلب الودیعۃ کذا فی المبسوط فان مات ولم یکن علیہ دین مستغرق یرد علی الورثۃ وإن کان یدفع إلی وصیۃ کذا فی الوجیز للکردری الخ (الباب السابع فی رد الودیعۃ، ج: 4، ص: 354، ط: ماجدیہ)۔
وفی المبسوط للسرخسی: (وإذا) مات رب الودیعۃ فالوارث خصم فی طلب الودیعۃ لانہ خلیفۃ المورث قائم مقامہ بعد موتہ فان کان علی المیت دین ولہ وصی فینبغی للمستودع أن یدفع الودیعۃ إلی الوصی لانہ قائم مقام الوصی بعد موتہ فأما الوارث فانما یخلف المورث بشرط فراغ الترکۃ عن حق الغرماء لان حق الغرماء مقدم علی حق الوارث الخ (کتاب الودیعۃ، ج: 11، ص: 131، ط: دار المعرفۃ بیروت)۔
وفی شرح المجلۃ: إذا مات المودع تسلم الودیعۃ لوارثہ لکن إذا کانت الترکۃ مستغرقۃ بالدین یرجع الأمر إلی الحاکم فان سلمھا إلی الوارث بدون الحاکم فھلکت ضمن المستودع الخ (الفصل الثانی فی احکام الودیعۃ، ج: 3، ص: 294، المادۃ 802، ط: اسلامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88535کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات