احکام وراثت

بیٹے کے مکان کی تعمیر میں والد کے دیے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
89019
| تاریخ :
2025-11-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے کے مکان کی تعمیر میں والد کے دیے ہوئے پیسوں کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگروالد اپنی حیات میں اپنی ذاتی زمین (46 کنال) میں سے کچھ حصہ (ا کنال) فروخت کر کے اس آمدنی میں سے کچھ رقم کسی ایک بیٹے کو دے (مکان کے کام کے دوران) جب کے اس مکان کی تعمیر میں باقی تمام خرچہ اس ایک بیٹے نے کیا ہو، تو کیا والد کی وفات کے ۳۰ سال بعد باقی بھائی اس بھائی سے وہ حصہ مانگ سکتے ہیں، یا باقی بھائی اس حصہ میں حقدار ہوں گے جو والد نے اپنی حیات میں کسی ایک بیٹےکو رقم کی صورت میں دی، جو زمین فروخت ہوئی اس میں سے کتنے پیسے دیے یہ ثبوت کسی بیٹے کے پاس نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے پہلے اپنی جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے ، وہ اس میں جس طرح جائز تصرف کرنا چاہے کر سکتا ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں والد مرحوم نے اپنی زندگی میں ذاتی زمین فروخت کر کے اس سے حاصل شدہ رقم میں سے جتنی رقم اپنے بیٹے کو دیدی تھی، اگر وہ رقم قرض وغیرہ کی صراحت کیے بغیر بیٹے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دی ہو، تو وہ بیٹا اس رقم کا مالک بن چکا ہے، اب والد کے وفات کے بعد باقی بیٹوں کو اس بھائی سے اسکی واپسی یا اس میں حصہ داری کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية : و لو وهب رجل شيأ لاولاده فى الصحة و أراد تفضيل البعض علی البعض (الى قوله)لا بأس به اذا لم يقصد به الاضرار , سوى بينهم , يعطى الابنة مثل ما يعطى للابن و عليه الفتوى۔(4/391)۔
و في درر الحكام : للإنسان أن يتصرف في ملكه الخاص كما ‏يشاء و ليس لأحد أن يمنعه عن ذلك ما لم ينشأ عن تصرفه ضرر بين لغيره۔‏اھ (1/559)‏۔
و فیھا ایضاً: و منها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة و أن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا و لا مشغولا بغير الموهوب اھ(4/374)۔
کما فی الدرالمختار : (و رکنہا) ھو (الایجاب و القبول (و تتم ) الھبۃ (بالقبض) الکامل ( کتاب الھبۃ : ج 5 ص 688 ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فی اعلاءالسنن : و رکنھا الا یجاب والقبول ، لان ملک الانسان لاینتقل الی الغیر بدون تملیکہ و الزام الملک علی الغیر لایکون بدون قبولہ (الی قولہ) و القبض لابد منہ لثبوت الملک (الی قولہ ) لالصحۃ العقد (کتاب الھبۃ ج 16 ص 68 ط : ادارۃالقران و العلوم الاسلامیۃ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89019کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات