احکام وراثت

والد کی زندگی میں فوت ہونے والی اولاد کی وراثت کا مسئلہ

فتوی نمبر :
89068
| تاریخ :
2025-11-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں فوت ہونے والی اولاد کی وراثت کا مسئلہ

جناب ! میرے والد کا انتقال ایک نومبر 2025 کو ہوا ہے، میرے والد کی فیملی میں میری والدہ(بیوہ) ،ایک بھائی(بیٹا) اور دو بہنیں(بیٹی) شامل ہیں( حیات ہیں)، جبکہ ایک بھائی کا انتقال 2017 میں ہوا اور ایک بہن کا انتقال 2005 میں ہوا، بہن غیر شادی تھی، جبکہ بھائی جس کا انتقال ہو چکا ہے، اس کے دو بچے ہیں، جناب سے گزارش ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں وراثت کی تقسیم کے سلسلے میں فتوی درکار ہے ، اور دادا ، دادی کا پہلےہی انتقال ہو گیا تھا ،جن اولاد کا انتقال والد سے پہلے ہوا ،ان کے بچوں کا حصہ بنتا ہےکہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والدین کی زندگی میں جس بیٹے یا بیٹی کا انتقال ہو جائے تو اس کا یا اس کی اولاد کا مرحوم کے قریبی ورثاء کی موجودگی میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا،لیکن اگرمرحوم کے تمام ورثاء عاقل وبالغ ہوں اوروہ اپنی مرضی وخوشی سے اپنے مرحوم بہن ،بھائیوں کی اولادکو بطورصلہ رحمی کچھ دیناچاہیں تووہ ناصرف جائزہے،بلکہ یہ ان کے لیے باعث اجروثواب بھی ہوگا،تاہم ایساکرناان پرلازم وضروری نہیں ہے ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے بڑے بھائی یا اس کی اولاد کا سائل کے والد کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں، البتہ اگر عاقل بالغ ورثاء اپنی رضامندی اور خوشی سے انہیں بھی مشترکہ ترکہ میں سے یا تقسیم کے بعد اپنے حصوں سے کچھ دینا چاہیں تو انہیں اس کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے مرحوم والد کی وفات کے بعد انکا ترکہ ان کےموجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ اور غیرمنقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی ، زیورات ، نقدی رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کر نے کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یابیوہ کا حقِ مہرواجب الأدا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3 /1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بتیس (32) حصے بنائے جائیں، ، جن میں سے بیوہ کو چار (4) حصے، اور بیٹے کو چودہ (14) حصے ، جبکہ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو سات ( 7 ) حصہ دیدیے جائیں،

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: هی علم بأصول من فقه و حساب تعرف حق كل من التركة، الخ
وفی ردالمحتار: تحت (قولہ: هی علم بأصول إلخ) أی قواعد و ضوابط(إلی قولہ)و شروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة، و وجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل، الخ (كتاب الفرائض، ج 6، ص 757، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89068کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات