نام رکھنے کا حکم

توحید نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
89369
| تاریخ :
2025-11-30
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

توحید نام رکھنا کیساہے؟

السلامُ علیکم، مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ میرے گھر والوں نے میرا نام توحید رکھا ہے، کیا توحید نام رکھنا جائز ہے؟ اب جبکہ گھر والوں نے یہ نام رکھ دیا ہے اور میرے تمام کاغذات پر بھی یہی نام درج ہے اور میں اسی نام سے مشہور بھی ہوں، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟ چند علماء کرام نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں اپنے نام کے بارے میں شرعی رہنمائی حاصل کرلوں، کیونکہ "توحید" اللہ کی صفت ہے اور اللہ کے ساتھ خاص ہے،اگر اس نام کے استعمال کی کوئی گنجائش ہے تو براہِ کرم بتا دیں، اور اگر نہیں ہے تو بھی بتا دیں ،تاکہ میں اپنا نام تبدیل کر لوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

”توحید“ نام رکھنا جائز ہے، لہذا سائل کو بلا وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89369کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات