احکام وراثت

دکان سرکاری کاغذات میں بیٹے کے نام کرانے کے بعد اس میں وراثت جاری ہوگی؟

فتوی نمبر :
89551
| تاریخ :
2025-12-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دکان سرکاری کاغذات میں بیٹے کے نام کرانے کے بعد اس میں وراثت جاری ہوگی؟

میں اور میری تین بہنیں ہیں، میرے والد مرحوم اپنی زندگی میں دکان کا 50 فیصد حصہ میرے نام کر گئے تھے، جس کی سرکاری رجسٹری بھی میرے پاس موجود ہے، 50 فیصد میرے نام ہونے کے باوجود میرے والد اپنی زندگی کے آخری دن تک اس دکان کے مالک کے طور پر موجود تھے، اب جب وراثت تقسیم کرنے کا وقت آیا ہے تو بہنیں مجھ سے اس 50 فیصد حصے میں سے بھی حصہ مانگ رہی ہیں، جو میرے والد اپنی زندگی میں میرے نام کر چکے تھے، براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا فتویٰ عنایت فرمائیں۔ مہربانی!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کے والدمرحوم کازندگی میں دوکان کا50فیصدحصہ سائل کے نام رجسٹری کرنادراصل ان کی طرف سے سائل کے لیے ہبہ (گفٹ)تھااورہبہ تام ہونے کے لیےشرعاًموہوب لہ(جس کوہبہ کیاجائے) کوموہوبہ (جس چیزکوہبہ کیاگیا)چیزپرباقاعدہ مالکانہ حقوق و تصرف کے اختیار کے ساتھ قبضہ دینا بھی ضروری ہوتا ہے، صرف کاغذات میں رجسٹری کروادینے سے ہبہ تام نہیں ہوتا ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے والدمرحوم نےچونکہ اپنی زندگی میں مذکور دکان کا 50 فیصدصرف کاغذات میں اس کے نام رجسٹری کروایاتھا ،اس کواپنے حصہ سے الگ کرکے باقاعدہ مالکانہ حقوق و تصرفات کے اختیار کے ساتھ قبضہ نہیں دیاتھاجیساکہ سائل بذات خوداس کااقراربھی کررہاہے ،اس لیے شرعاً ہبہ تام نہیں ہوا، اورمذکورساری دوکان بدستورسائل کے والدمرحوم کی ہی ملکیت شمارہوگی جو دیگر ترکے کی طرح تمام ورثاء میں حسب حصصِ شرعیہ تقسیم کی جائیں گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المحتار (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها،وإن شاغلا لا، فلو وهب جرابا فيه طعام الواهب أو دارا فيها متاعه، أو دابة عليها سرجه وسلمها كذلك لا تصح ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید)۔
و فی شرح المجلۃ: تنعقد الھبۃ بالایجاب والقبول وتتم بالقبض، صریح ھذہ المادۃ أن القبول رکن أیضاً کالایجاب (إلی قولہ) وفی الدرر شرح الغرر قال الامام حمید الدین: رکن الھبۃ الایجاب فی حق الواھب، لأنہ تبرع فیتم من جھۃ المتبرع، أما فی حق الموھوب لہ فلا یتم إلا بالقبول، ثم لا ینفذ ملکہ فیہ إلا بالقبض الخ(الفصل الاول فی بیان المسائل المتعلقۃ برکن الھبۃ وقبضھا،المادۃ 837، ج3، ص 344، 345، ط: اسلامیۃ)۔
في ملتقى الأبحر: هي تمليك عين بلا عوض وتصح بإيجاب وقبول، وتتم بالقبض الكامل اھ (ص: 489)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89551کی تصدیق کریں
0     157
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات