نام رکھنے کا حکم

اوزل نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
90843
| تاریخ :
2026-01-13
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

اوزل نام رکھنا کیساہے؟

"اوزل" نام کا معنی اور مسلمان گھرانے میں یہ ٹھیک ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کا ذکر کردہ نام دستیاب لغت کی کتابوں میں تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکا، تاہم بعض افراد جن کا تعلق ترکی سے ہے،ان سے زبانی طور پر معلوم ہوا کہ: مذکورنام ترکی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی "خاص اور منفرد "کے ہیں،اس اعتبارسے یہ نام رکھنا درست ہے ،تاہم بہتر یہ ہےکہ سائل مذکور نام کی جگہ صحابہ /صحابیات کی ناموں میں سے کوئی نام رکھے، یا ایسا نام رکھے جو ان کے دیا ر میں مشہور ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط اھ(کتاب الحظر والاباحۃ،الباب الثانی والعشرون،ج: ،5،ص:362،دار الفکربیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90843کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات