آداب مسجد

جس مسجد میں قبریں بنی ہو اس میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
91005
| تاریخ :
2026-01-16
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

جس مسجد میں قبریں بنی ہو اس میں نماز پڑھنا

محترم مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزارش ہے کہ ہمارے محلے کی مسجد کے حوالے سے ایک مسئلہ درپیش ہے جس کے بارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔

مسجد کی صورتحال درج ذیل ہے:

۱۔ مسجد کے صحن/احاطے کے ایک کونے میں 2 قبریں موجود ہیں۔ ۲۔ یہ قبریں نمازیوں کی پشت (پچھلی جانب) واقع ہیں، یعنی نمازیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا ہے اور قبریں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ ۳۔ مسجد کے ہال اور ان قبروں کے درمیان کوئی مستقل ٹھوس دیوار (Solid Wall) نہیں ہے، بلکہ صرف ایک لائن یا نشان کے ذریعے حد بندی کی گئی ہے جس سے قبرستان کا حصہ مسجد کے حصے سے الگ معلوم ہوتا ہے۔ ۴۔ یہ قبریں اس وقت تک نظر نہیں آتیں جب تک کہ کوئی نمازی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے۔

دریافت طلب مسائل یہ ہیں:

۱۔ کیا ایسی مسجد میں نماز پڑھنا شرعی طور پر درست ہے؟ ۲۔ کیا محض لائن کی حد بندی شرعی طور پر علیحدگی کے لیے کافی ہے یا مسجد اور قبروں کے درمیان ایک ٹھوس دیوار بنانا ضروری ہے؟ ۳۔ کیا قبروں کا نمازی کی پشت پر ہونا نماز کی کراہت کو ختم کر دیتا ہے؟

برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں۔

جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق ایسی مسجد میں چونکہ دوران نماز مذکور قبروں کی جانب نمازیوں کی پیٹھ ہوجاتی ہے اور وہ نمازیوں کے سامنے واقع نہیں ہوتیں ، اس لئے مذکور مسجد میں نمازکی ادائیگی بلا کراہت جائز اور درست ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ علی مذاھب الاربعۃ: الحنفية قالوا: ‌تكره ‌الصلاة ‌في ‌المقبرة إذا كان القبر بين يدي المصلي؛ بحيث لو صلى صلاة الخاشعين وقع بصره عليه. أما إذا كان خلفه أو فوقه أو تحت ما هو واقف عليه، فلا كراهة على التحقيق. وقد قيدت الكراهة بأن لا يكون في المقبرة موضع أعد للصلاة لا نجاسة فيه ولا قذر، وإلا فلا كراهة،(ج:1،ص:253)
وفی فقہ الاسلامی : ‌تكره ‌الصلاة ‌في ‌المقبرة إذا كان القبر بين يدي المصلي، بحيث لو صلى خاشعاً وقع بصره عليه. أما إذا كان خلفه أو فوقه أو تحته فلا كراهة على التحقيق، كما لا كراهة في الموضع المعد للصلاة بلا نجاسة ولا قذر(ج:2ص:982)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91005کی تصدیق کریں
0     80
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات