احکام وراثت

وراثت کی رقم پر تین سال تک قبضہ کرنے کے بعد واپسی میں کس وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟

فتوی نمبر :
91211
| تاریخ :
2026-01-20
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وراثت کی رقم پر تین سال تک قبضہ کرنے کے بعد واپسی میں کس وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟

وراثت میں شامل ایک زمین کا ٹکڑا تمام وارثوں کی باہمی رضامندی سے فروخت کر دیا گیا، لیکن فروخت کی رقم، وارثوں میں سے ایک شخص نے ناحق اپنے قبضے میں رکھ لی،اس پر تین سال گزر چکے ہیں، اب اگر موجودہ وقت میں وہ فروخت کی رقم واپس کی جائے تو کیا اسے تین سال پہلے کی فروخت شدہ رقم کے مطابق تقسیم کیا جائے گا؟ یا چونکہ یہ رقم ناحق قبضے میں رکھی گئی تھی، اس لیے آج کی موجودہ قیمت کے مطابق رقم تقسیم کرنا لازم ہوگا؟ یا اس ناحق تصرف کے بارے میں شرعی قانون کے مطابق کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مذکور وارث کا فروخت کردہ زمین کی رقم اپنے پاس روکنا اگرچہ جائز نہیں تھا ، چنانچہ وہ دیگر ورثاء کا حق ان کی اجازت و مرضی کے بغیر استعمال کرنے کی وجہ سے سخت گنہگار ہوا ہے ، اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور ورثاء سے معافی بھی مانگے ،تاہم اس کے باوجود اس کے ذمہ تین سال پہلے کی رقم کی ادائیگی شرعاً لازم ہوگی ، آج کی موجودہ قیمت کا اعتبار نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار:(وحكمه الإثم لمن علم أنه مال الغير ورد العين قائمة والغرم هالكة ولغير من علم الأخيران) فلا إثم؛ لأنه خطأ وهو مرفوع بالحديث۔(کتاب الغصب، ج:6،ص:179،ط:سعید)
وفی الشامیۃ:(قوله ويجب رد عين المغصوب) لقوله عليه الصلاة والسلام على اليد ما أخذت حتى ترد ولقوله عليه الصلاة والسلام لا يحل لأحدكم أن يأخذ مال أخيه لاعبا ولا جادا، وإن أخذه فليرده عليه زيلعي۔(مطلب فیمالو ھدم حائط،ج:6،ص:182، ط:سعید)
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: وبعبارة أخرى: إن الإسلام لايمنع الملكية الخاصة مطلقا، ولايطلقها بلا حدود. قال الله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لاتأكلوا أموالكم بينكم بالباطل، إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم} [النساء:٢٩]، {وفي أموالهم حق للسائل والمحروم} [الذاريات:١٩]، {والله فضل بعضكم على بعض في الرزق} [النحل:٧١]، {ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء} [المائدة:٥٤] ويقول الرسول صلى الله عليه وسلم: كل المسلم على المسلم حرام: دمه وماله وعرضه إن دماءكم وأموالكم حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في بلدكم هذا في شهركم هذا لايحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفسه، وبناء عليه يحرم التعدي على ملكيات الأفراد مادامت مشروعة، قال صلى الله عليه وسلم: من ظلم شبرا من الأرض طوقه الله من سبع أرضين(الفصل السادس طبیعۃ الملکیۃالخ،ج:6، ص:5480، م:رشیدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91211کی تصدیق کریں
0     133
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات