احکام وراثت

والد صاحب جس بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہو کیا وفات کے بعد گھر اسی بیٹے کا ہوگا؟

فتوی نمبر :
91395
| تاریخ :
2026-01-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد صاحب جس بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہو کیا وفات کے بعد گھر اسی بیٹے کا ہوگا؟

ہم تین بھائی ہیں ، والد صاحب بڑے دو بھائیوں کو علیحدہ گھر لے کر دے چکے ہیں اور وہ ان کے نام پر ہے، میں اپنے والد صاحب کے ساتھ رہتا ہوں، والدہ کا انتقال ہو چکا ہے، یہ گھر والد اور والدہ کے نام پر ہے، اس گھر میں میرے پیسے بھی ملے ہوئے ہیں، والد صاحب کہتے ہیں کہ یہ گھر میرا ہے، کیونکہ اس میں میری بیوی کے زیور کا پیسہ بھی شامل ہے، پر وہ کہتے ہیں کہ وہ زندگی میں یہ گھر میرے نام نہیں کریں گے، ان کی وفات کے بعد یہ گھر میرے نام پہ خود بخود ہو جائے گا، وہ اپنے بڑے دونوں بیٹوں کو یہ بول کر جائیں گے کہ یہ گھر میرا ہے، ایسے میں ان کی وفات کے بعد یہ گھر میرے نام پہ ہوگا یا میرے بڑے دو بھائی اس میں حصے دار ہونگے ؟
گھر لیتے وقت یہ والد اور والدہ نے بولا تھا کہ جو بیٹا ساتھ رہے گا، گھر اس کا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہبہ کے تام ہونے کے لیے صرف زبان سے کہنا کافی نہیں ،بلکہ مالکانہ تصرف کے ساتھ قبضہ دینا بھی شرعاً ضروری ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں جب تک والد صاحب اپنی زندگی میں یہ گھر مکمل طور پر سائل کے حوالے نہ کریں اور سائل اس گھر پر قبضہ نہ کرے، اس وقت تک یہ گھر سائل کا نہیں ہوگا، بلکہ والد صاحب کی وفات کے بعد یہ گھر ان کا ترکہ شمار ہوکر تمام زندہ ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرنا شرعاً ضروری ہوگا ،

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهداية شرح البداية: الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام تهادوا تحابوا وعلى ذلك انعقد الإجماع وتصح بالإيجاب والقبول والقبض أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد والعقد ينعقد بالإيجاب والقبول والقبض لا بد منه لثبوت الملك اھ (3/ 224)۔
و فی الھندیہ: "ومنها: أن يكون الموهوب مقبوضًا حتى لايثبت الملك للموهوب له قبل القبض،ج: 6،ص: 123۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91395کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات