احکام رمضان

پندرہ درجہ پر روزہ بند کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
91816
| تاریخ :
2026-02-07
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

پندرہ درجہ پر روزہ بند کرنے کا حکم

مثل اول سے قبل ظہر اور مثل ثانی کے بعد عصر کی ادائیگی کا کہا جاتا ہے، تاکہ عبادت بالاتفاق درست ہو جائے تو اسی طرح رمضان میں 15 درجے پر روزہ بند کرنے کا اور 18 درجے پر اذان اور نماز کا حکم دیا جائے تو احتیاطی طور پر عبادت صحیح ہو جائے گی، اس طرح کرنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ علم اس بات پر متفق ہیں کہ فجر کا وقت صبحِ صادق سے شروع ہوتا ہے، اور صبحِ صادق اس سفیدی کو کہا جاتا ہے جو مشرق کی جانب سورج طلوع ہونے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل آسمان کے کنارے پر چوڑائی میں شمالاً و جنوباً پھیلتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اسی وقت سے فجر کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔البتہ اس بارے میں اہلِ علم کے درمیان اختلاف ہے کہ صبح صادق کب واقع ہوتی ہے ؟ پندرہ ڈگری سورج جب افق سے نیچے ہو یا 18 ڈگری نیچے ہو ؟
چنانچہ جمہور علماء کرام کی رائے یہ ہے کہ صبحِ صادق کا وقت سورج کے 18 ڈگری افق سے نیچے ہونے سے شروع ہوجاتاہے ، اس وقت ہمارے ملک میں اوقات نماز کے نقشے( کیلنڈر ) عموماً اسی قول کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔
جبکہ دوسرا مؤقف حضرت مفتی رشید احمد رحمہ اللہ کا ہے کہ ان کے نزدیک صبحِ صادق اس وقت شروع ہوتی ہے جب سورج 15 ڈگری افق سے نیچے ہو، ان دو اقوال کے درمیان موسم اور جگہ کے اعتبار سے۱۲ منٹ سے ۲۰ منٹ تک کا فرق ہوتا ہے۔ ۱۸ درجہ کے اعتبار سے صبح صادق جلد ہوجاتی ہے، جبکہ ۱۵ کے اعتبار سے ذرا دیر سے ہوتی ہے۔ تاہم جمہور کا قول ہی اصح، راجح اور مفتیٰ بہ ہے، اسی پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہے۔اس لیے احتیاط کے نام پرمرجوح اورغیرمفتی بہ قول پرعمل کی ترغیب دینے سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی التاتارخانیة: قال أصحابنا : وقت الصوم من حين يطلع الفجر الثاني، وهو الفجر المستطير المنتشر في الأفق، إلى غروب الشمس، وإذا غربت الشمس خرج وقت الصوم، ولم ينقل عنهم أن العبرة لأول طلوع الفجر الثاني، أو لاستطارته وانتشاره، وقد اختلف المشايخ فيه، قال بعضهم: العبرة لأوله، وبعضهم قالوا: العبرة لاستطارته، قال شمس الأئمة الحلواني: القول الأول أحوط والثاني أوسع اھ( کتاب الصوم الفصل الاول فی بیان وقت الصوم و ما یتصل به ،جلد: 3، صفحہ: 352، (رقم المسألة: 4547) مط: رشیدیة)۔
وفی رد المحتار تحت: (قوله: من أول طلوع إلخ) زاد لفظ أول اختيارا لما دل عليه الحديث كما قدمناه. (قوله: وهو البياض إلخ) لحديث مسلم والترمذي واللفظ له «لا يمنعنكم من سحوركم أذان بلال ولا الفجر المستطيل ولكن الفجر المستطير»" فالمعتبر الفجر الصادق وهو الفجر المستطير في الأفق: أي الذي ينتشر ضوءه في أطراف السماء لا الكاذب وهو المستطيل الذي يبدو طويلا في السماء كذنب السرحان أي الذئب ثم يعقبه ظلمة.[فائدة] ذكر العلامة المرحوم الشيخ خليل الكاملي في حاشيته على رسالة الأسطرلاب لشيخ مشايخنا العلامة المحقق علي أفندي الداغستاني أن التفاوت بين الفجرين وكذا بين الشفقين الأحمر والأبيض إنما هو بثلاث درج. اھ(قوله: إلى قبيل) كذا أقحمه في النهر، والظاهر أنه مبني على دخول الغاية، لكن التحقيق عدمه لكونها غاية مد كما سبق فلا حاجة إلى ذلك. اھ إسماعيل.اھ (کتاب الصلوۃ، ج:1، ص: 359، ناشر: سعید)-
وفی العناية شرح الهداية: وقوله (ووقت الصوم من حين طلوع الفجر الثاني) قيل العبرة لأول طلوعه وقيل لاستنارته وانتشاره، قال شمس الأئمة الحلواني: الأول أحوط، والثاني: أرفق اھ([فصل في رؤية الهلال] ج:2، ص:313، مط: دار الفكر، بيروت)۔
و فیھا أيضاً : (إلا أنه إذا شك في الفجر) ومعناه تساوي الظنين (الأفضل أن يدع الأكل) تحرزا عن المحرم، ولا يجب عليه ذلك، ولو أكل فصومه تام لأن الأصل هو الليل. وعن أبي حنيفة رحمه الله: إذا كان في موضع لا يستبين الفجر، أو كانت الليلة مقمرة أو متغيمة. أو كان ببصره علة وهو يشك لا يأكل، ولو أكل فقد أساء لقوله عليه الصلاة والسلام «دع ما يريبك إلى ما لا يريبك» ۔۔۔ الخ([فصل في العوارض] ج:2، ص:374، مط: دار الفكر، بيروت)۔
وفی فتح القدير :(إلا أنه إذا شك في الفجر) ومعناه تساوي الظنين (الأفضل أن يدع الأكل) تحرزا عن المحرم، ولا يجب عليه ذلك، ولو أكل فصومه تام لأن الأصل هو الليل.اھ ([فصل كان مريضا في رمضان فخاف إن صام ازداد مرضه] ج:2، ص:373، مط: دار الفكر، بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91816کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • پائلٹ کے لیے دورانِ پرواز روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شب برات کار روزہ رکھنا مستحب ہے یا بدعت؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات