احکام رمضان

بیمار شخص کا روزہ کا فدیہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
92037
| تاریخ :
2026-02-12
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

بیمار شخص کا روزہ کا فدیہ دینے کا حکم

ایک عورت ہے جس کے رحم (یوٹرس) میں سِسٹ ہے اور اسے شدید بے چینی (anxiety) رہتی ہے۔ اگر وہ روزہ رکھتی ہے تو پیاس کی شدت کی وجہ سے وہ روزہ مکمل نہیں کر پاتی، حالانکہ وہ نمازی ہے اور قرآن کی تلاوت کا پابند بھی ہے۔
بے چینی کی وجہ سے اس کی حالت غیر معمولی ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟ فدیہ کا کیا حکم ہے؟
کیونکہ ذہنی بیماری کو ہمارے معاشرے میں کسی خاص بیماری کی طرح نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ اسے anxiety کی وجہ سے panic attacks ہوتے ہیں، اور جب تک پانی نہ پی لے اسے سکون نہیں آتا، اور نہ ہی اس حالت میں نیند آتی ہے۔
کیا روزہ توڑنا زیادہ گناہ ہے یا روزہ نہ رکھنا؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ اگر وہ روزہ توڑ دیتا ہے تو کیا وہ گناہگار ہوگا؟ جبکہ اس کی یہ کیفیت اس کے اختیار میں نہیں ہے۔
پچھلے دو سال سے وہ اسی کیفیت میں مبتلا ہے اور جیسے تیسے روزے رکھ لیتی تھی، لیکن اب رمضان سے پہلے ہی ایسی حالت ہے تو رمضان میں کیا ہوگا؟
عام حالات میں وہ ہر کام نارمل کرتی ہے، لیکن یہ کیفیت اس کے اختیار میں نہیں ہے۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
کیونکہ کچھ مفتیانِ کرام یہ فتویٰ دے رہے ہیں کہ کسی صورت میں فدیہ قبول نہیں، بلکہ روزوں کی قضا لازم ہے۔ کیا واقعی شریعت کا یہی حکم ہے؟ جبکہ قرآن میں ہے کہ جو شخص روزہ نہ رکھ سکے وہ ایک مسکین کو کھانا کھلائے۔
جزاک اللہ خیر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی یہ بیماری اگر اس قدر شدت کےساتھ ہو کہ روزہ رکھنے کی حالت میں پیاس کی وجہ سے اُس کی جان جانے یا ناقابل برداشت تکلیف پہنچنے کا یقین ہو ، اور ماہر دیندار ڈاکٹر بھی اس بیماری میں روزہ نہ رکھنا تجویز کرلے، تو اس صورت میں سائلہ کے لیے روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے لیکن بعد میں صحت یابی یا موسم کے بہتر ہونے کی صورت میں روزے رکھنے پر جب قدرت حاصل ہوجائے تو ان فوت شدہ روزوں کی قضاء لازم ہوگی، البتہ اگر اس بیماری کی نوعیت ایسی ہو کہ اس سے صحت یابی کی بظاہرکوئی امید نہ ہو اور نہ ہی اس کے ہوتے ہوئے روزہ رکھنا ممکن ہو تو ایسی صورت میں سائلہ پر ہر روزہ کے بدلے ایک صدقہ فطر کے بقدر رقم بطور فدیہ مصارف زکوۃ میں دینا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وإن كان بعذر لا يأثم وإذا اختلف الحكم بالعذر فلا بد من معرفةلأعذار المسقطة للإثم، والمؤاخذة فنبينها بتوفيق الله تعالى فنقول: هي المرض، والسفر، والإكراه، والحبل، والرضاع، والجوع، والعطش، وكبر السن، لكن بعضها مرخص، وبعضها مبيح مطلق لا موجب، كما فيه خوف زيادة ضرر دون خوف الهلاك، فهو مرخص وما فيه خوف الهلاك فهو مبيح مطلق بل موجب فنذكر جملة ذلك فنقول: أما المرض فالمرخص منه هو الذي يخاف أن يزداد بالصوم وإليه وقعت الإشارة في الجامع الصغير.فإنه قال في رجل خاف إن لم يفطر أن تزداد عيناه وجعا، أو حماه شدة أفطر، وذكر الكرخي في مختصره: أن المرض الذي يبيح الإفطار هو ما يخاف منه الموت، أو زيادة العلة كائنا ما كانت العلة الخ(فصل حكم فساد الصوم،ج:2،ص:94،مط:سعید)
وفیہ ایضاً: وأما الجوع والعطش الشديد الذي يخاف منه الهلاك: فمبيح مطلق بمنزلة المرض الذي يخاف منه الهلاك بسبب الصوم، لما ذكرنا وكذا كبر السن حتى يباح للشيخ الفاني أن يفطر في شهر رمضان لأنه عاجز عن الصوم وعليه الفدية عندعامةالعلماءالخ(،ج:2،ص:97،مط:سعید)
وفی الھندیۃ: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط الخ(الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار،ج:1،ص:207،مط:مکتبہ ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92037کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات