احکام رمضان

سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ نے کا حکم

فتوی نمبر :
92419
| تاریخ :
2026-02-20
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ نے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میرا 12 مارچ سے 20 مارچ تک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا بزنس ٹرپ ہے۔ ہم ایک گروپ کی صورت میں جا رہے ہیں اور میں اس گروپ کی لیڈر ہوں، اس سفر میں زیادہ تر بیرونی سرگرمیاں شامل ہوں گی، مجھے بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت 93 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے،میں حجاب کرنے والی ہوں، اس لیے مجھے فکر ہے کہ روزہ رکھنے کی صورت میں کہیں مجھے پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) نہ ہو جائے، کیا میں ان دنوں میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت رکھتی ہوں؟ میں بعد میں ان روزوں کی قضا کر سکتی ہوں یا ان دنوں کا فدیہ ادا کر سکتی ہوں؟
جزاکم اللہ خیراً، برا ہ مہربانی جلد جواب عنایت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حالتِ سفر میں روزہ چھوڑنے کی شرعاً اجازت ہے،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کےلیےدوران ِسفر روزےنہ رکھنا جائزہے ، البتہ ان روزوں کافدیہ اداکرنا درست نہیں، بلکہ سفرسےواپسی پر قضا لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: وقد ذكر المصنف منها خمسة وبقي الإكراه وخوف هلاك أو نقصان عقل ولو بعطش أو جوع شديد ولسعة حية (لمسافر) سفرا شرعياولو بمعصيةاھ(کتاب الصوم ،ج: 2، ص:422،ناشر:سعید)
وفی الھندیۃ: (منها السفر) الذي يبيح الفطراھ(الباب الخامس فی الاعذار التی تبیح الافطار،ج:1 ، ص:206، ناشر: ماجدیہ)
وفی فتح القدیر: (قوله: وللمسافر وصومه أحب إن لم يضره) أي جاز للمسافر الفطر؛ لأن السفر لا يعرى عن المشقة فجعل في نفسه عذرا بخلاف المرض اھ (کتاب الصوم ، ج: 2، ص: 304، ناشر: دارالکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92419کی تصدیق کریں
0     81
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات