احکام رمضان

بیماری کی وجہ سے روزہ کی نیت میں ترددہونےسے روزےکا حکم

فتوی نمبر :
92536
| تاریخ :
2026-02-23
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

بیماری کی وجہ سے روزہ کی نیت میں ترددہونےسے روزےکا حکم

السلام علیکم !حضرت یہ پوچھنا تھا کہ اگر روزہ رکھتے وقت یہ نیت کر لوں کہ اگر زوال سے پہلے طبیت زیادہ خراب ہو گئی تو روزہ کھول لوں گا، کیا اس طرح سے نیت کرنا اور روزہ کھولناجائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ رمضان کے روزہ کی صحت کیلئے نیت شرط ہے، اور نیت در اصل دل کے ارادے کا نام ہے، جس میں قطعیت (پختگی) ضروری ہے، جبکہ نیت کا وقت نصف نہار الشرعی(فجر کی ابتدا سے غروب تک کے وقت کا نصف) تک ہے ، یعنی اگر کوئی شخص کسی شرعی عذر کی وجہ سے سحری کے وقت روزہ کی پختہ نیت نہیں کرتا، اور نصف النہار سے پہلے پکی نیت کرلیتا ہے ،تو وہ روزہ دار شمار ہوگا، اور اس کا روزہ ادا ہوجائے گا ،اور اگر نصف النہار سے پہلے پختہ نیت نہیں کرتا، تو شرعًا روزہ دار شمار نہیں ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں بیماری بڑھنے کے خدشہ کی بناء پر اگر سائل کو روزہ رکھنے میں تردد ہو، اور نصف النہار سے قبل روزہ رکھنے کی پختہ نیت نہیں کی تو وہ روزہ دار شمار نہ ہوگا، اوراس روزے کی قضاء لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيۡكُمُ ٱلصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ 183 أَيَّامٗا مَّعۡدُودَٰتٖۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٖ فَعِدَّةٞ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَۚ (سورۃ البقرۃ، آیت 183، 184)
کما فی الدر المختار: (فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل) فلا تصح قبل الغروب ولا عنده (إلى الضحوة الكبرى لا) بعدها ولا (عندها) اعتبارا لأكثر اليوم اھ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله: إلى الضحوة الكبرى) المراد بها نصف النهار الشرعي والنهار الشرعي من استطارة الضوء في أفق المشرق إلى غروب الشمس والغاية غير داخلة في المغيا كما أشار إليه المصنف(إلی قولہ) وعدل عن تعبير القدوري والمجمع وغيرهما بالزوال لضعفه لأن الزوال نصف النهار من طلوع الشمس ووقت الصوم من طلوع الفجر كما في البحر عن المبسوط قال في الهداية وفي الجامع الصغير قبل نصف النهار وهو الأصح، لأنه لا بد من وجود النية في أكثر النهار ونصفه من وقت طلوع الفجر إلى وقت الضحوة الكبرى لا وقت الزوال فتشترط النية قبلها لتتحقق في الأكثر اھ (كتاب الصوم، ج 2، ص 377، ط: سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: ووقت النية كل يوم بعد غروب الشمس، و لايجوز قبله كذا في محيط السرخسي ولو نوى قبل أن تغيب الشمس أن يكون صائما غدا ثم نام أو أغمي عليه أو غفل حتى زالت الشمس من الغد لم يجز، وإن نوى بعد غروب الشمس جاز كذا في الخلاصة. جاز صوم رمضان، والنذر المعين، والنفل بنية ذلك اليوم أو بنية مطلق الصوم أو بنية النفل من الليل إلى ما قبل نصف النهار، وهو المذكور في الجامع الصغير وذكر القدوري ما بينه وبين الزوال اھ(کتاب الصوم، الباب الاول، ج 1، ص 195، ط: دار الفکر)۔
وفیھا أیضاً: (وشرط) وجوب الأداء الصحة والإقامة. (وشرط) ‌صحة ‌الأداء ‌النية ‌والطهارة ‌عن ‌الحيض والنفاس كذا في الكافي والنهاية، والنية معرفته بقلبه أن يصوم كذا في الخلاصة، ومحيط السرخسي. والسنة أن يتلفظ بها كذا في النهر الفائق اھ(کتاب الصوم، الباب الأول في تعريفه وتقسيمه وسببه ووقته وشرطه، ج 1، ص 195، ط: دار الفکر بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92536کی تصدیق کریں
0     111
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات