احکام رمضان

رمضان کے عشروں کی دعاء کا حکم

فتوی نمبر :
92921
| تاریخ :
2026-03-05
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

رمضان کے عشروں کی دعاء کا حکم

کیا رمضان کے تین عشرے اور ہر عشرہ کے لیے دعا کسی حدیث میں مذکور ہے؟ اگر نہیں تو ان تینوں عشروں اور دعاؤں کی بنیاد کیا ہے؟ کیا ان دعاؤں کو ہر عشرہ میں پڑھنا درست ہے یا بدعت؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

رمضان المبارک میں دعاؤں کا اہتمام کرنے کے متعلق ترغیب تو آئی ہے، مگر کسی مخصوص عشرہ سے متعلق کسی مخصوص دعا کا کسی روایت سے ثبوت نہیں ملتا، البتہ بعض بزرگوں سے پہلے عشرہ میں’’ رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین‘‘، دوسرے میں ’’ استغفر اللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ،‘‘ اور تیسرے میں ’’اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا ‘‘ کا اہتمام منقول ہے، یہ آخری دعا احادیث میں بھی طاق راتوں میں مانگنے کی ترغیب وارد ہے، لہذاان دعاؤں کو اوقات کی تعیین کے ساتھ سنت اور لازم سمجھے بغیر پڑھنا درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي المبسوط للسرخسي: الأفضل عندي أن يختم في كل عشر مرة وذلك أن يقرأ في كل ركعة ثلاثين آية أو نحوها كما أمر به عمر رضي الله عنه أحد الأئمة الثلاثة ولأن كل عشر مخصوص بفضيلة على حدة كما جاءت به السنة وبه نطق الحديث وهو «شهر أوله رحمة ووسطه مغفرة وآخره عتق من النار»الخ ( فصل حق قدر القراءۃ فی صلاۃ التراویح ،ج:2 ص:146 ،ناشر: المطبعۃ السعادۃ)
وفی سنن الترمذی: «عن عائشة، قالت: قلت: يا رسول الله أرأيت إن علمت أي ليلة ليلة القدر ما أقول فيها؟ قال: " قولي: اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني ".»اھ(باب ج:5 ص: 534 ناشر: مصر) وفی تفسیر المظہری: «وقوله تعالى: وقل رب اغفر وارحم وأنت خير الراحمين هذا إرشاد من الله تعالى إلى هذا الدعاء، فاغفر إذا أطلق ومعناه محو الذنب وستره عن الناس، والرحمة معناها أن يسدده ويوفقه في الأقوال والأفعال.»اھ (سورۃ المؤمنون(23 ) الآیاتا 117 الی (118 ) ج: 5 ص: 437 ناشر بیروت )
وفی تفسیر السمرقندی : وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ، يعني: تجاوز عني. وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ، يعني: من الأبوين وهذا قول الحسن، ويقال: من غيرك، ويقال: إنما حسابه عند ربه فيجازيه، كما قال: ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنا حِسابَهُمْ [الغاشية: 26] وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ فأمر النبي صلى الله عليه وسلم بأن يستغفر للمؤمنين، ويسأل لهم المغفرة. ويقال: أمره بأن يستغفر لنفسه، ليعلم غيره أنه محتاج إلى الاستغفار. كما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «إني أستغفر الله رَبِّي وَأَتُوبُ إلَى الله في كل يوم سَبْعِينَ مَرَّةً، أَوْ قالَ مِائَةَ مَرَّةٍ» «1» والله سبحانه وتعالى أعلم.اھ (سورۃ المؤمنون(23 ) الآیاتا 117 الی (118 ) ج:2 ص: 493 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92921کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات