نام رکھنے کا حکم

زینہ اور زینیہ نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
93243
| تاریخ :
2026-03-14
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زینہ اور زینیہ نام رکھنا کیساہے

زینہ اور زینیہ نام رکھنا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

zyna،زینہ: (زاءکے کسرہ کے ساتھ) آرائش ،زیبائش کے معنی میں آتا ہے، جبکہ zenia،زینیۃ : کا تلفظ زاء پر زبر، یاء ساکن ،نون پر زبر ،یائے مشدد پر زبر اور آخر میں ہاء آتا ہے ، جس کا معنی'' حسن و زینت والی'' ہے ۔ اس معنی اور مفہوم کے لحاظ سےہر دو نام رکھنا مناسب اور درست ہے، جبکہ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات (رضوان اللہ علیہن اجمعین) کے ناموں پر نام رکھے جائیں، تاکہ ان پاکباز ہستیوں کے ناموں کا اثر بچیوں پر بھی پڑے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی لسان العرب :والزینہ والزونہ:اسم جامع لما یتزین بہ اھ(باب الزاي والنون، ج:13،ص:202،الناشر: دار صادر - بيروت)۔
وفي الكتاب "العين" :زين: الزَّيْنُ: نقيضُ الشَّيْنِ. زانه الحُسْنُ يزينه زَيْنا (باب الزاي والنون,ج:7،ص:387,مط: دار ومكتبة الهلال)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93243کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات