کفر و موجب کفر

عقائد میں وساوس کا حکم

فتوی نمبر :
93288
| تاریخ :
2026-03-15
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

عقائد میں وساوس کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میں پری میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں، قرآن بھی پڑھتی ہوں اور نمازیں بھی پڑھتی ہوں، انسان آسانی سے دنیا کی آسائشوں اور شان و شوکت کو نہیں چھوڑ سکتا ۔لیکن میں یہ کر سکتی ہوں تب جب مجھے پکا یقین ہو جائے کہ ہمارے اچھے اعمال سے ہم نہ ختم ہونے والی زندگی گزاریں گے جنت میں۔میں مسلمان تو ہوں مگر میرا ذہن یہ ماننے میں تھوڑا مشکل محسوس کرتا ہے کہ ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوں گے۔میں مانتی ہوں۔مگر پھر بھی ذہن سوچنے پہ مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔کیا اپ مجھے کچھ ایسے دلائل دے سکتے ہیں۔۔جس سے مجھے پکا یقین ہو جائے، اگر میں نے اس بات پر مضبوطی سے ایمان لے ائی تو ان شاءاللہ میں اپنے نفس کو چھوڑنے میں کامیاب ہو جاؤں گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، جنت و جہنم اور جزا و سزا کا برحق ہونا اسلام کے قطعی اور بنیادی عقائد میں سے ہے۔ سائلہ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونا کہ "مرنے کے بعد دوبارہ کیسے زندہ ہوں گے؟" اگر سمجھنے اور اطمینان حاصل کرنے کے لیے ہو تو یہ ایمان کے منافی نہیں۔ البتہ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ جس اللہ تعالیٰ نے انسان کو پہلی مرتبہ عدم سے وجود بخشا، اس کے لیے دوبارہ پیدا کرنا کیسے مشکل ہوسکتا ہے؟ چنانچہ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے: ﴿وَهُوَ الَّذِي يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ﴾ (الروم: 27)، "اور وہی ہے جو پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا"۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر سال مردہ اور خشک زمین کو بارش کے ذریعے زندہ کرکے اپنی یہ قدرت دکھاتا ہے کہ جو زمین کو زندہ کرسکتا ہے وہ انسانوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔ مزید یہ کہ دنیا میں بے شمار نیک لوگ اپنے اعمال کا پورا بدلہ پائے بغیر اور بہت سے ظالم سزا پائے بغیر دنیا سے چلے جاتے ہیں، لہٰذا اللہ تعالیٰ کے کامل عدل کا تقاضا ہے کہ ایک دن سب کو دوبارہ زندہ کرکے ان کے اعمال کا حساب لیا جائے اور ہر ایک کو اس کا پورا بدلہ دیا جائے۔ لہٰذا بعث بعد الموت محض ایک عقیدہ ہی نہیں بلکہ عقلِ سلیم بھی اس کے امکان اور ضرورت کی تائید کرتی ہے، جبکہ اس کی قطعی خبر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے دی ہے، اس لیے ایک مسلمان کے لیے اس پر کامل یقین رکھنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز: {كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ} [البقرة: 28]
وفی العقيدة الطحاوية: ونؤمن بالبعث وجزاء الأعمال يوم القيامة، والعرض والحساب، وقراءة الكتاب، والثواب والعقاب، والصراط والميزان.
والجنة والنار مخلوقتان، لا تفنيان أبدا ولا تبيدان، وإن الله تعالى خلق الجنة والنار قبل الخلق، وخلق لهما أهلا، فمن شاء منهم إلى الجنة فضلا منه، ومن شاء منهم إلى النار عدلا منه، وكل يعمل لما قد فرغ له، وصائر إلى ما خلق له. (ص: 21)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93288کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات