احکام وراثت

نواسے کا ماں کے واسطے سے نانا کی میراث میں حصہ

فتوی نمبر :
95281
| تاریخ :
2026-05-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نواسے کا ماں کے واسطے سے نانا کی میراث میں حصہ

جناب اعلی ! السلام علیکم
گزارش عرض ہے کہ میں اپنی والدہ کی جائیداد کے سلسلہ میں فتوی لینا چاہتا ہوں ، میری نانی اور والدہ دونوں ہی کا انتقال ہو چکا ہے، کیا اس جائیداد میں میرا حصہ بنے گا یا نہیں ؟اور یہ جائیداد میرے نانا مرحوم کی ہے، براہِ کرم میرے اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں، اللہ رب العزت آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔
مزید وضاحت : میرے نانا مرحوم خان گل کا انتقال ہو گیا ، بوقتِ انتقال ورثاء میں نانی تسلیم بی بی سات بیٹے اور ایک بیٹی موجود تھی، نانا کے بعد پھر ان کے ایک بیٹے احمدسعید کا انتقال ہو گیا تھا، ورثا میں بیوہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی موجود تھی، اس کے بعد میری امی نسیم اختر کا انتقال ہوا ،ورثاء میں شوہر، دو بیٹے دو بیٹیاں موجود تھی، اس کے بعد میری نانی کا انتقال ہوا اور ورثاء میں چھ بیٹے موجود ہیں ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحوم نانا کا ترکہ مذکور ورثہ میں شریعت کے مطابق کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کے نانا مرحوم خان گل کاترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد،سونا،چاندی،زیورات،نقد رقم اور ہرقسم کاچھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑاہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ شمار ہوگا،جس میں سےسب سے پہلےمرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہوتو بقیہ مال کی ایک تہائی (1/3)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جوکچھ بچ جائے اس کےکل آٹھ ہزارچھ سوچالیس(8640) حصے بنائے جائیں، جس میں ہر بیٹے کوبارہ سوتیس(1230) دامادکو ایک سوچھبیس(126) بہو کوبھی ایک سوچھبیس(126) پوتے کو چارسوچہتر(476) اور پوتی کودوسواڑتیس(238)ہر نواسے کو اٹھانوے (98) ہر نواسی کو انچاس (49) حصے دیے جائیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95281کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات