آداب مسجد

مسجد کے اوپر والے حصہ میں نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
95494
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

مسجد کے اوپر والے حصہ میں نماز پڑھنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مسجد میں امام ہوں اور مسجد گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہے، جبکہ جماعت مستقل فرسٹ فلور پر ہوتی ہیں۔ جب تک مسجد کا اوپر کا حصہ تیار نہیں تھا اس وقت تک نیچے کے حصے میں جماعت ادا کی جاتی تھی، جب سے اوپر کا حصہ تیار ہوا ہے اس کے بعد سے علاوہ چند ایام ِگرمی کےظہر اور عصر کی نماز کےباقی تمام نمازیں اوپر کے حصے میں ادا کی جاتی ہیں ،چونکہ یہ مسجد جس جگہ قائم ہے اس کی تمام تر آبادی مسجد کے اوپر کے حصے سے قریب ہیں نیچے کے حصے میں کھائی ہے مزید آبادی نہیں ،جبکہ مسجد کے اوپر کے حصے تک تقریبا بیس(20 ) سیڑھیاں بنتی ہیں اور نیچے کی منزل تک مزید پندرہ (15) سیڑھیاں ہیں، جس میں بوڑھے حضرات کو اترنے میں تکلیف ہوتی ہے اور مسجد کے اوپر کے حصے میں وضو اور استنجا کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ نیچے کے حصے میں سہولت نہیں ہے ،بانیان مسجد کا کہنا ہے کہ ابتدا سے ہماری نیت اوپر مسجد بنانے اور نماز پڑھنے کی تھی ،تقریبا مسجد کے بننے کے کل انیس(19) سال ہو چکے ہیں ابتدائی پانچ سال کے علاوہ نماز کی ترتیب اہل علاقہ علماء کے مشورہ سے اوپر کے حصے میں ہی بنائی گئی تھی، جبکہ میرے یہاں دو سال ہو چکے ہیں بعض باہر سے آنے والے علماء اور مفتیان کرام کا کہنا ہے کہ اوپر کے حصے میں جماعت کرانا درست نہیں، آپ حضرات سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی رہنمائی فرمائی ۔
نوٹ: واضح رہے کہ مسجد کے دونوں حصوں کا راستہ دروازہ الگ الگ باہر سے ہے،نیز یہ بھی واضح فرمائیں کہ گرمی میں نماز نیچے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مذکور مسجد کی بالائی منزل پر چھت ڈال کر اسے باقاعدہ مسقف بنایا گیا ہو، اور نماز کی نیت ہی سے بنایا گیا ہو، تو اس میں جماعت کرانے سے اگرچہ نماز درست ادا ہوگی،مگرمسجد کی نچلی منزل کو چھوڑ کر مستقل طور پر بالائی منزل میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرنا مسجد کی اصل وضع اور امت کے متوارث طریقے کے خلاف ہونے کی وجہ سے مناسب نہیں، اس لئے بہتر یہ ہے کہ جماعت کھڑی کرتے وقت امام اور مقتدی نچلی منزل سے ہی نماز کے لئے صفیں بنانا شروع کریں اور نچلی منزل میں صفیں مکمل ہونے کے بعد بالائی منزل میں صفیں بنا کر نماز پڑھنے کا اہتمام کر لیا جائے۔(کذا فی احسن الفتاوی ،ج:3 ،ص:286)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: و) كره تحريما (الوطء فوقه، والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء الخ(مطلب في أحكام المسجد،ج:1۔ص:656،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الرد تحت (قولہ لأنه مسجد) علة لكراهة ما ذكر فوقه. قال الزيلعي: ولهذا يصح اقتداء من على سطح المسجد بمن فيه إذا لم يتقدم على الإمام ولا يبطل الاعتكاف بالصعود إليه ولا يحل للجنب والحائض والنفساء الوقوف عليه؛ ولو حلف لا يدخل هذه الدار فوقف على سطحها يحنث اهـ (قوله إلى عنان السماء) بفتح العين، وكذا إلى تحت الثرى كما في البيري عن الإسبيجابي. بقي لو جعل الواقف تحته بيتا للخلاء هل يجوز كما في مسجد محلة الشحم في دمشق؟ لم أره صريحا، نعم سيأتي متنا في كتاب الوقف أنه لو جعل تحته سردابا بالمصالحة جاز تأمل الخ(مطلب في أحكام المسجد،ج:1۔ص:656،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: الصعود على سطح كل مسجد مكروه، ولهذا إذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه إلا إذا ضاق المسجد فحينئذ لا يكره الصعود على سطحه للضرورة، كذا في الغرائب الخ:(باب احکام المساجد،ج:5،ص:322،مط:ماجدیہ)
وفی الدر المختار ایضاً:شرط الواقف كنص الشارع فيجب اتباعه كما صرح به في شرح المجمع للمصنف الخ(مطلب القاضي إذا قضى في مجتهد فيه نفذ قضاؤه إلا في مسائل،ج:4،ص:492،مط:ایچ ایم سعید)
وکذا فی احسن الفتاویٰ (ج؛3،ص:286،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95494کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات