آداب مسجد

مسجد کا محراب بنانا اورمسجد میں اذان دینا بدعت ہے؟

فتوی نمبر :
95781
| تاریخ :
2026-05-28
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

مسجد کا محراب بنانا اورمسجد میں اذان دینا بدعت ہے؟

کیا مسجد کا محراب بنانا اور مسجد کے اندر اذان دینا بدعت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مساجد میں محراب بنانے کا مقصد یہ ہے کہ قبلہ کا رخ متعین ہو اور امام کا صفوں کے درمیان کھڑا ہونا معلوم ہوسکے، چونکہ آپ ﷺ کے دور سے لیکر آج تک مسلمانوں میں مساجد میں محراب بنانے کا رواج ہے، خود مسجد نبوی ﷺ میں بھی آپ ﷺ کے مبارک دور میں محراب بنائی گئی تھی، جیسا کہ احادیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے، اس لیے مسجد میں محراب بنانے کو بدعت کہنا درست نہیں۔
جہاں تک مسجد میں اذان دینے کا تعلق ہے تو چونکہ اذان کا مقصد اعلام ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اذان کی آواز پہنچے، اس لیے قدیم زمانہ میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے مسجد سے متصل ہی کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہو کر اذان دی جاتی تھی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اذان کی آواز پہنچ سکے، البتہ آج کل لاؤڈ سپیکر اس مقصد کے لیے بہترین ذریعہ ہے، اس لیے اگر لاؤڈ سپیکر مسجد کے اندر ہو اور مؤذن مسجد ہی میں اذان دے تو بلاکراہت جائز ہے، اس کو مطلقاًبدعت کہنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في السنن الكبرى للبيهقي: «عن وائل بن حجر قال: حضرت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أو حين نهض إلى المسجد فدخل المحراب، ثم رفع يديه بالتكبير، ثم وضع يمينه على يسراه على صدره "» (2/ 46 ط العلمية)
وفي عون المعبود وحاشية ابن القيم: «قلت ما قاله القارىء من أن المحاريب من المحدثات بعده صلى الله عليه وسلم فيه نظر لأن وجود المحراب زمن النبي صلى الله عليه وسلم يثبت من بعض الروايات أخرج البيهقي في السنن الكبرى من طريق سعيد بن عبد الجبار بن وائل عن أبيه عن أمه عن وائل بن حجر قال حضرت رسول الله صلى الله عليه وسلم نهض إلى المسجد فدخل المحراب ثم رفع يديه بالتكبير الحديث وأم عبد الجبار هي مشهورة بأم يحيى كما في رواية الطبراني في معجم الصغير. وقال الشيخ بن الهمام من سادات الحنفية ولا يخفى أن امتياز الإمام مقرر مطلوب في الشرع في حق المكان حتى كان» «التقدم واجبا عليه وبنى في المساجد المحاريب من لدن رسول الله صلى الله عليه وسلم. انتهى» (2/ 103)
وفي عمدة القاري شرح صحيح البخاري: «وَذكر أَبُو الْبَقَاء أَن جِبْرِيل عليه الصلاة والسلام وضع محراب رَسُول الله مسامت الْكَعْبَة، وَقيل: كَانَ ذَلِك بالمعاينة، بِأَن كشف الْحَال وأزيلت الحوائل، فَرَأى رَسُول الله الْكَعْبَة فَوضع قبْلَة مَسْجده عَلَيْهَا» (4/ 126)
وفي اعلاء السنن: واعلم أن الأذان لا یکرہ في المسجد مطلقا کما فهم بعضهم من بعض العبارات الفقهیة۔ (أبواب الجمعۃ، باب التأذنین عند الخطبة کراچی ۸/ ۶۹، دارالکتب العلمیة بیروت ۸/ ۸۷)
وفي الفتاوى الهندية: «وجهة الكعبة تعرف بالدليل والدليل في الأمصار والقرى المحاريب التي نصبها الصحابة والتابعون فعلينا اتباعهم فإن لم تكن فالسؤال من أهل ذلك الموضع وأما في البحار والمفاوز فدليل القبلة النجوم. هكذا في فتاوى قاضي خان.» (1/ 63)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95781کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات