احکام وراثت

بہنوں کا اپنے ترکہ کے حصہ کو معاف کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96709
| تاریخ :
2026-06-22
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بہنوں کا اپنے ترکہ کے حصہ کو معاف کرنے کا حکم

السلام علیکم ! مودبانہ گزارش ہے کہ میں جو تحریر لکھ رہا ہوں انشاء الله اس میں کسی قسم کا جھوٹ اور دھوکہ نہیں ہوگا، اگر میں نے غلط بیانی کی، آخرت میں اس کا ذمہ دار ہونگا، جناب و الا! میرے دادا سن 1993 میں وفات پاگئے تھے ، اور اس کا ایک بیٹایعنی میرے والد اور تین بہنیں تھیں ، ہمارے والد 2017 میں وفات پاگئے ، ایک پھو پھی 2017 میں والد کی وفات سے پہلے فوت ہوگئیں ، ایک پھوپھی 2024 میں اور تیسری پھوپھی 2025 میں فوت ہوئی ، ہماری پھو پھی یعنی والد کی بہنوں نے گواہان کے سامنے یہ اقرار کیا تھا کہ ہمارا ایک بھائی ہے ، ہم اس سے جائیداد میں حصہ نہیں مانگتے ہیں، وہ گواہان اب بھی زندہ ہیں ، اور اقرار کرتےہیں کہ ہمارے سامنے یہ بات ہوئی تھی ، اب تقریباً ایک سال ہو چکا ہے ، ان کے فوت ہوئے ، ان کے بیٹے جو کہ خود کچھ نہیں کرتے ، ہم کو بار بار دھمکی دے رہے ہیں کہ ہماری والدہ کا حصہ ہمیں دو، حالانکہ ہمارے گاؤں میں بہت سے فیصلے ہوگئے ہیں کہ جو بہن زندہ ہے وہ خود اپنا حصہ لے سکتی ہے، اور جو فوت ہوچکی ہوں ان کے بچوں کو حصہ نہیں ملتا، آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا حل دین و سنت کی رو سے بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ورثاء میں سے کسی وارث کا اپنے حق وراثت سے دستبردار ہونا شرعاً معتبر نہیں، بلکہ اس کے باوجود وہ اپنے حق کا مطالبہ کرسکتا ہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں سائل کے دادا کے انتقال کے وقت سائل کے والد اور تین پھوپھیاں حیات تھیں ، لہذا وہ اپنے شرعی حصہ کی حقدار بن چکی تھیں اور مذکور اقرار کی وجہ سے وہ اپنے حق وراثت سے محروم نہیں ہوئیں، بلکہ اس کے باوجود بدستور حقدار تھیں، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ اپنے پھوپھی زاد بہن بھائیوں کو ان کا شرعی حق حوالہ کرکے مؤاخذہ اخروی سے سبکدوشی کی فکر کرے ، مذکور غلط فیصلہ کی وجہ سے اپنی آخرت برباد نہ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی العقود الدریۃ فی فتاوی تنقیح الحامدیۃ: (سئل)في أحد الورثة إذا أشهد عليه قبل قسمة التركة المشتملة على أعيان معلومة أنه ترك حقه من الإرث وأسقطه وأبرأ ذمة بقية الورثة منها ويريد الآن مطالبة حقه من الإرث فهل له ذلك؟
(الجواب) : الإرث جبري لا يسقط بالإسقاط وقد أفتى به العلامة الرملي كما هو محرر في فتاواه من الإقرار نقلا عن الفصولين وغيره فراجعه إن شئت.(کتاب الدعوی، ج: ٢، ص: ٢٧، مط: حقانية)
وفی الفتاویٰ الخیریة: سئل فی رجل مات عن أم وأولاد وزوجة وترك میراثا فقبل قسمته أَشْهَدَتِ الأم علی أنها إنما لا تستحق قِبَلَهمْ حقاً ولا إرثا وابرأت ذمتهم ولم تتعَرض لاِسقاط ما تستحقه من الترکة فهل هذا الإبراء یشمل ما تستحق من الترکة قبل قسمتهما؟ (أجاب) صرح علماءنا بأن الإرث لا یصح اسقاطه اذ ھو جبریّ(إلی قوله) ولو قال وارث ترکت حقی لم یبطل حقه لأن لملك لا یبطل اھ(کتاب الاقرار، ج:٢، ص: ٥١، رقم المسئلة: ١٨١٩)
وفی شرح الأشباه والنظائر: لو قال الوارث:تركت حقي لم يبطل حقه إذ الملك لا يبطل بالترك(الفن الثالث: الجمع و الفرق، ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله،ص: ٢٧٢، مط: دار الكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96709کی تصدیق کریں
0     54
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات