تقلید و اجتہاد

سلفیت کی ابتداء،اور غیر مقلدین کے طرز عمل میں اختلاف کا حکم

فتوی نمبر :
96765
| تاریخ :
2026-06-24
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

سلفیت کی ابتداء،اور غیر مقلدین کے طرز عمل میں اختلاف کا حکم

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

معزز مفتی صاحبان!
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی دینی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور ان میں مزید ترقی و برکت نصیب فرمائے۔ آمین۔

آج کل دنیا کے تقریباً ہر ملک میں سلفی حضرات پائے جاتے ہیں، اور ہر جگہ اہلِ تقلید حضرات کو ان کی طرف سے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کے بارے میں مختلف آراء پڑھنے کو ملتی ہیں، جن سے کافی تشویش پیدا ہوتی ہے۔

عالمی سطح پر ان کے بعض مواقف اور طرزِ عمل کا مشاہدہ کرنے سے ان علماء کی آراء کی تائید ہوتی محسوس ہوتی ہے جنہوں نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ کسی ایک فقہی مذہب کی تقلید کو درست نہیں سمجھتے، بلکہ صرف قرآن اور صحیح حدیث کی پیروی کو لازم سمجھتے ہیں، تصوف کو گمراہی قرار دیتے ہیں، تبلیغی جماعت کو بھی گمراہ سمجھتے ہیں، اور کئی دیگر امور میں عام اور معتدل اہلِ سنت والجماعت سے اختلاف رکھتے ہیں۔

لیکن دوسری طرف جب بعض دیوبندی علماء، مثلاً مولانا منظور نعمانی رحمہ اللہ وغیرہ کی تحریرات یا بعض ویب سائٹس پر موجود فتاویٰ کا مطالعہ کرتا ہوں تو وہاں شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی کو اہلِ سنت والجماعت، حنبلی مذہب کے پیروکار اور سلف صالحین کے منہج پر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ جو طلبہ یا علماء دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں، ان میں سے کئی کی واپسی پر تقلید، تصوف یا دیگر مذکورہ مسائل کے بارے میں ایسے نظریات پیدا ہو جاتے ہیں جو ان ملکوں کے مروجہ اہلِ سنت والجماعت کے موقف سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔

اس بنا پر میرے چند سوالات ہیں:

١۔ کیا سلفیت کی ابتدا شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی سے ہوئی؟

٢۔ کیا سعودی عرب کے سلفی علماء اور دیگر ممالک میں موجود سلفی، غیر مقلد، توحید جماعت اور اہلِ حدیث حضرات کے درمیان کوئی بنیادی فرق ہے؟ یا یہ سب ایک ہی فکر سے تعلق رکھتے ہیں، البتہ شدت اور نرمی کا فرق پایا جاتا ہے؟

٣۔ اگر سعودی عرب کے علماء کی کتب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اہلِ سنت والجماعت، حنبلی مذہب اور سلف صالحین کے پیروکار ہیں، تو پھر ان کے اور ان سے متاثر افراد کے کئی اعمال و نظریات، دیگر مقلد اہلِ سنت والجماعت (حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی) حضرات سے مختلف کیوں نظر آتے ہیں؟ اور ملک میں مقلدین کو ان سے مسائل کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

امید ہے کہ آپ حضرات ان سوالات کے تشفی بخش جوابات عنایت فرمائیں گے۔

جزاکم اللہ خیراً

والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "سلف" سے مراد خیر القرون (صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین) ہیں، اور ان کے منہج کی پیروی ہر اہلِ سنت والجماعت کا شعار ہے۔ لہٰذا محض "سلف" کی طرف نسبت کوئی نیا مذہب نہیں، بلکہ تمام اہلِ سنت اپنے آپ کو سلف صالحین کا متبع سمجھتے ہیں۔
البتہ موجودہ دور کی"سلفیت" بطور ایک مستقل دعوتی و فکری تحریک" شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی رحمہ اللہ" کی دعوت کے بعد نمایاں ہوئی۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب فقہی اعتبار سے حنبلی تھے، تاہم ان کے بعض اعتقادی و فقہی نظریات اور ان کے متبعین کے بعض طرزِ عمل پر اہلِ سنت کے متعدد اکابر علماء نے علمی نقد کیا ہے۔اسی طرح سعودی عرب کے سلفی علماء، برصغیر کے اہلِ حدیث، غیر مقلدین اور دیگر سلفی جماعتوں کے درمیان اگرچہ دعوتی اسلوب، شدت و اعتدال اور بعض جزوی مسائل میں فرق پایا جاتا ہے، لیکن اصولی طور پر تقلیدِ شخصی کے انکار اور بعض اعتقادی و فقہی مواقف میں ان کے درمیان نمایاں اشتراک موجود ہے، اس لیے انہیں بالکل جدا جدا مکاتبِ فکر قرار دینا درست نہیں۔
رہا یہ اشکال کہ سعودی علماء خود کو اہلِ سنت، حنبلی اور سلف صالحین کا پیروکار کہتے ہیں، جبکہ ان کے بعض نظریات جمہور اہلِ سنت سے مختلف ہیں، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ سلفی مکتبِ فکر نے بعض اعتقادی، فقہی اور عملی مسائل میں جمہور فقہائے امت سے اختلاف اختیار کیا ہے، جس کے باعث اہلِ سنت کے مقلدین اور سلفی حضرات کے درمیان متعدد علمی اختلافات پائے جاتے ہیں۔لہٰذا کسی جماعت یا شخصیت کے بارے میں افراط و تفریط سے بچتے ہوئے، اہلِ سنت والجماعت کے اکابر علماء کی تحقیق کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96765کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • سلفیت کی ابتداء،اور غیر مقلدین کے طرز عمل میں اختلاف کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات