آداب و احکام صحبت

اورل سیکس اور حیض کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
96835
| تاریخ :
2026-06-26
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

اورل سیکس اور حیض کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرنا جائز ہے؟

1۔ کیا بیوی کے ساتھ اورل سیکس کرنا، جبکہ منہ میں انزال نہ ہو، جائز ہے؟
2۔ کیا حالتِ حیض میں بیوی کے ساتھ بوس و کنار کرنا اور ایک ساتھ غسل کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ میاں بیوی کے لیے ایک دوسرےکے جسم سے استمتاع فی نفسہٖ جائز ہے، تاہم ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو منہ میں لینا اور چاٹنا وغیرہ اگرچہ منہ میں نجاست نہ پہنچنے کایقین ہو،تب بھی انتہائی ناپسندیدہ اور فطرتِ سلیمہ کے خلاف بےحیائی پر مبنی عمل ہے، لہٰذا اس عمل سے بہرصورت احتراز کرناچاہیے، جبکہ حیض ونفاس کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرنا اور ایک ساتھ غسل کرنا جائز ہے،تاہم اگر غلبہ شہوت کی وجہ سے اس دوران ہمبستری کرنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں باہمی قربت سے بچناچاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كماقال الله تعالى: (نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُواْ حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُواْ لأَنفُسِكُمْ وَاتَّقُواْ اللهَ وَاعْلَمُواْ أَنَّكُم مُّلَاقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ) (سورة البقرة: 223)
وفى صحيح مسلم: عن عائشة رضي الله عنها؛ قالت:كان إحدانا، إذا كانت حائضا، أمرها رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تأتزر في فور حيضتها. ثم يباشرها. قالت: وأيكم يملك إربه كما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يملك إربه.(كتاب الحيض،باب مباشرة الحائض فوق الإزار،ج:١،ص:٢٤٢،ط: مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)
وفى المحيط البرهاني: إذا أدخل الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه.( كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الثاني والثلاثون في المتفرقات،ج:٥،ص:٤٠٨،ط: دار الكتب العلمية، بيروت – لبنان)
وفى الهندية: (ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج.( كتاب الطهارة وفيه سبعة أبواب، الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة،ج:١،ص:٣٩،ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وأيضاً: في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة.( كتاب الكراهية وهو مشتمل على ثلاثين بابا، الباب الثلاثون في المتفرقات،ج:٥،ص:٣٧٢،ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفى حاشية الطحطاوي: قوله: "والإستمتاع بما تحت السرة" أما السرة وما فوقها فيحل الإستمتاع به بوطء أو غيره ولو بلا حائل وكذا بما بين السرة والركبة بحائل بغير الوطء ولو تلطخ دما والمحرم هو المباشرة والمس ولو بدون شهوة لا النظر ولو بشهوة لأنه ليس أعظم من تقبيلها في وجهها بشهوة قاله في البحر وبحث فيه صاحب النهر بما لا يتم وكما يحرم عليه الفعل يحرم عليها التمكين وله أن يقبلها ويضاجعها.(كتاب الطهارة،باب الحيض والنفاس والإستحاضة،ص:١٤٥،ط: دار الكتب العلمية بيروت – لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جمال الدین محمدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96835کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 24
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 2
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • لڑکی کا پردۂ بکارت زائل ہونے کی وجہ سے اس پر تہمت لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
Related Topics متعلقه موضوعات