نام رکھنے کا حکم

زوہان نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
97082
| تاریخ :
2026-07-03
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

زوہان نام رکھنا کیساہے

زوہان نام بیٹے کیلے کیسا نام ہے، اس کے معنی کیا ہے اور شرعی حوالے یہ نام کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور نام ”زوہان“ کے معنی بہت تتبع وتلاش کے باوجود معروف لغات اردو، عربی میں نہیں ملا، تاہم اگر کسی لغت میں اس کا معنی درست اور مناسب ہو تو اس کو بطورِ نام منتخب کرنا درست ہوگا، ورنہ اس طرح بے معنی ناموں کے بجائے بچوں کا نام صحابہ کرام۔ رضی اللہ عنہم۔ اور امت کے نیکو کار لوگوں کے نام پر رکھنے کا اہتمام چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داؤد: حدثنا عمرو بن عون (إلی قوله) عن أبی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إنکم تدعون یوم القیامة بأسماءکم وأسماء آباءکم فأحسنوا أسماءکم، الحدیث(باب فی تغییر الاسماء، ج: 2، ص: 328، مط: امدادیة)۔
وفی الفتاوی الھندیة: وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط الخ(الباب الثانی والعشرون فی تسمیة الأولاد الخ، ج: 5، ص: 362، مط: ماجدیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97082کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات