احکام وراثت

والد کی زندگی میں بیٹوں کا ذاتی جائیداد بنانے سے ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
97177
| تاریخ :
2026-07-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں بیٹوں کا ذاتی جائیداد بنانے سے ملکیت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کے چار بیٹے تھے،جس میں سےسب سے بڑا بیٹا ملائیشیا چلا گیا،اور وہ وہاں کمائی کرکے گھر پر پیسے بھیجتا رہا،جس سے گھر کا خرچ چلتا تھا،اور اس نے کچھ پیسے اپنے پاس بھی رکھے ،جس سے بعد میں اس نے کسی دوسرے فرد کی مدد کے بغیر اس الگ کی ہوئی رقم سے ایک مکان خرید لیا،پھر اس کے والد کا انتقال ہوگیا،اب تقسیم ترکہ کے وقت دیگر تین بھائیوں کا کہنا ہے کہ ذاتی پیسوں سے خریدے ہوئے گھر کو بھی تقسیم کیا جائے کیونکہ وہ گھر بھی والد کی زندگی میں ہی خریداگیا تھا ،کیا والد کی زندگی میں اگر کوئی بیٹا ذاتی رقم سے کوئی مکان یا جائیداد وغیرہ خرید لے تو کیا وہ والد کی ملکیت کہلاتی ہے ؟اور دیگر بھائی اس کی تقسیم کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ والد کی زندگی میں کسی بیٹے کا ذاتی کمائی سے کوئی مکان یا جائیداد خریدنے سے وہ والد کی ملکیت نہیں بن جاتی ،جب تک وہ والد کو باضابطہ حوالہ نہ کردے بلکہ وہ اسی کی ملکیت کہلاتی ہے،لہذا صورت مسئولہ میں مذکور بڑے بھائی کا والد کی زندگی میں ذاتی کمائی سے خرید ا ہوا مکان اسی کی ملکیت ہے،لہذا دیگر بھائیوں کا بڑے بھائی سے مذکور مکان کو اس کی رضامندی کے بغیر ترکہ میں شامل کرکے تقسیم کا مطالبہ کرنا شرعا درست نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ:(سئل)فی ابن کبیر لہ عیال وکسب مات ابوہ عنہ وعن ورثۃ یدعون ان ماحصلہ من کسبہ مخلف عن ابیھم ویریدون ادخالہ فی الترکۃ فھل حیث کان لہ کسب مستقل یختص بماانشاء من کسبہ ولیس للورثۃ مقاسمتہ فی ذالک ولا ادخالہ فی الترکۃ(الجواب)نعم۔(کتاب الدعوی،ج:2،ص:17، مط:مکتبہ حقانیہ)
وفیہ ایضآ (أقول) وفي الفتاوى الخيرية سئل في ابن كبير ذي زوجة وعيال له كسب مستقل حصل بسببه أموالا ومات هل هي لوالده خاصة أم تقسم بين ورثته أجاب هي للابن تقسم بين ورثته على فرائض الله تعالى حيث كان له كسب مستقل بنفسه الخ(کتاب الدعوی،ج:2،ص:17 ،مط: مکتبہ حقانیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97177کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات