احکام رمضان

مسجد حرام و مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والے حضرات وخواتین کے لئے ہوٹل جانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
97624
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

مسجد حرام و مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والے حضرات وخواتین کے لئے ہوٹل جانا جائز ہے؟

جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
معلوم یہ کرنا ہے کہ مرد اور عورت رمضان شریف میں عمرہ کرنے کے لیے جاتے ہیں، اور آخری عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں، کیا اعتکاف کی صورت میں مرد اور عورت خانہ کعبہ سے مسجد نبوی سے با ہر ہوٹل میں سحری کھانا کھانے یا دوسرے ضروریات پوری کرنے کے لیے جا سکتے ہیں؟ مزید اس سلسلے میں خواتین کے بارے میں قرآن وسنت سے آگاہ فرمائیں۔ صرف دن میں ایک بار ہوٹل جانا درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی دوسرا شخص کھانا لا کر دینے والا نہ ہو اور مسجد میں بھی اس کے کھانے کا اانتظام نہ ہو تو بضرورت ہوٹل پر کھانے کی بھی گنجائش ہے، مگر ضرورت سے زیادہ نہ ٹھہرے، تاہم بہتر یہ ہے کہ مرد ہوٹل وغیرہ سے کھانے کا سامان لے آیا کرے اور دونوں میاں بیوی دیگر معتکفین کی طرح مسجد میں ہی کھانے کا اہتمام کیا کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية شرح البداية: ولا يخرج من المسجد إلا لحاجة الإنسان أو الجمعة أما الحاجة فلحديث عائشة رضي الله عنها كان النبي عليه الصلاة والسلام لا يخرج من الهداية معتكفه إلا لحاجة الإنسان اھ (1/ 132)۔
و في الهداية شرح البداية: وأما الأكل والشرب والنوم يكون في معتكفه لأن النبي عليه الصلاة والسلام لم يكن لمأوى إلا المسجد ولأنه يمكن قضاء هذه الحاجة في المسجد فلا ضرورة إلى الخروج اھ (1/ 133)۔
و في فتح القدير للكمال ابن الهمام: قال (وأما الأكل والشرب والنوم يكون في معتكفه) لأن النبي - عليه الصلاة والسلام - لم يكن له مأوى إلا المسجد، ولأنه يمكن قضاء هذه الحاجة في المسجد فلا ضرورة إلى الخروج. (2/ 396) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 97624کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات