السلام علیکم!
کیا دران روزه انجکشن استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ خون کے نمونے کے لیے یا دوا کے طور پر جیسے طاقت کے لیے۔
اگرچہ دوران روزہ انجکشن لگوانا مفسد روزہ نہیں مگر بلاوجہ طاقت اور قوت کے لیے اس قسم کے انجکشن لگوانا روزہ کے مقصد کے منافی ہونے کی بناء پر مکروہ ہیں جس سے احتراز چاہیے۔
کما في الدر المختار: (أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه اھ (2/ 395)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن كما في السراج وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ اھ (2/ 395) والله اعلم علم بالصواب
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0