احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے قبل کسی ایک وارث کا ترکہ سے قرض لینا

فتوی نمبر :
98968
| تاریخ :
2026-09-01
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے قبل کسی ایک وارث کا ترکہ سے قرض لینا

السلام علیکم! گزارش ہے کہ ہمارے ہاں وراثت میراث کی تقسیم کا ایک مسئلہ درپیش ہے جس پر شرعی رہنمائی درکار ہے مسئلہ درج ذیل ہے مرحوم کی وفات کے بعد وراثت کی باقاعدہ تقسیم سے پہلے مرحوم کے چھوڑے ہوئے مشترکہ پیسوں سے مرحوم کی بیوہ نے اپنے لیے سونا بنوایا تھا سونا بنواتے وقت بیوہ اور باقی تمام ورثہ کے درمیان یہ شرط طے پائی تھی اور اس پر بیوہ کی مکمل رضامندی تھی کہ جب وراثت باقاعدہ تقسیم ہوگی تو اس وقت سونے کی جو قیمت ہوگی وہ بیوہ کے حصے وراثت میراث کے حصے سے کاٹ لی جائے گی اب میراث باقاعدہ تقسیم کی جا رہی ہے اس سلسلے میں درج ذیل سوالات کی شرعی جوابات مطلوب ہے کیا بے وقت حصے سے سونے کی قیمت کاٹنے کے لیے خریداری کے دن کا ریٹ لگایا جائے گا یا اج تقسیم کے دن کا موجودہ مارکیٹ ریٹ شمار ہوگا شرعی اصول کے مطابق اس سونے کی قیمت کا تعین کس طرح کیا جائے گا تاکہ کسی بھی وارث کی تلفی نہ ہو نوٹ سونا بناتے وقت ترکم تقریبا سات لاکھ روپے لیا تھا اور اس کا سونا بنایا تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر مرحوم کی بیوہ کو تقسیم میراث سے قبل مرحوم کی مشترکہ میراث میں سے تمام ورثاء کی رضامندی سے کیش رقم مبلغ سات لاکھ روپے دئیے گئے ہو تو وہ رقم ہی بیوہ کے ذمے قرض شمار ہوگی، اور اب تقسیم میراث کے وقت اتنی ہی رقم اس کے ذمے واپس کرنا یا اس کے حصہ میراث میں شمار کرنا لازم ہے، اس رقم کے ذریعہ خریدے گئے سونے کی موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: )تحت قولہ: مطلب في قولهم الديون تقضى بأمثالها،قلت: والجواب الواضح أن يقال قد قالوا إن الديون تقضى بأمثالها أي إذا دفع الدين إلى دائنه ثبت للمديون بذمة دائنه مثل ما للدائن بذمة المديون،اھ(كتاب الأيمان،ج: 3،ص: 789،مط: دارالفکر)
و فی تبیین الحقائق: الديون تقضى بأمثالها على معنى أن المقبوض مضمون على القابض؛ لأنه قبضه لنفسه على وجه التملك ولرب الدين على المدين مثله،اھ({كتاب الأيمان:ج: 3،ص:162،مط: دارالکتاب الاسلامی)
و فیہ ایضاً: وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها، وكذلك كل ما يكال ويوزن فالقرض فيه جائز،وكذلك ما يعد من البيض والجوز اهـ وفي الفتاوى الهندية: استقرض حنطة فأعطى مثلها بعدما تغير سعرها يجبر المقرض على القبول، اھ(باب المرابحة والتولية،فصل في القرض،ج: 5،ص: 162،مط: دارالفکر)
و فیہ ایضاً: فإذا استقرض مائة دينار من نوع فلا بد أن يوفي بدلها مائة من نوعها الموافق لها في الوزن أو يوفي بدلها وزنا لا عددا، وأما بدون ذلك فهو ربا لأنه مجازفة،اھ(باب الربا،مطلب في استقراض الدراهم عددا،ج: 5،ص: 177،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98968کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات