السلام علیکم!
حضرت مفتی صاحب! آج بالوں کی کٹنگ کروانے کے بعد جب حجام نے میری گردن اور پشت کو دبانا شروع کیا تو اچانک مجھے احتلام ہوگیا، حالانکہ میرے ذہن میں کوئی برے خیالات یا شہوت نہیں تھی اور میری پینٹ پر تقریباً دس اسکوائر سینٹی میٹر کا نشان بھی پڑگیا کیا ایسی صورت میں مجھ پہ غسل واجب ہوگیا ہے یا میں صرف وضو سے نماز پڑھ سکتاہوں؟ والسلام
جب اس دبانے سے شہوت کے بغیر سائل کی منی خارج ہوگئی ہے تو اس سے سائل پر غسل لازم نہیں ہوا، بلکہ وہ اپنا بدن اور لباس پاک وصاف کرکے نماز پڑھ سکتاہے۔تاہم اگر شہوت سے منی خارج ہوئی ہو تو اس صورت میں غسل لازم ہے۔
ففي الخانية: والمني ٳذا خرج من غیر شھوۃ بأن حمل شیئا فسبقه المني، ٲو سقط من مکان مرتفع فخرج منه لم یجب علیه الغسل ویجب الوضوء اھ (۱/۱۱۵) واللہ أعلم بالصواب!