کیا نبی ﷺ کیلئے "فقیر"کالفظ بولنا جائز ہے؟اور اگر کوئی شخص یہ لفظ کہے تو قرآن اور حدیث میں اس کیلئے کیا حکم ہے اور کیا اس شخص سے توبہ کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے؟
نبی کریم ﷺ کیلئے"فقیر"کا لفظ استعمال کرنا اگرچہ فی نفسہ ناجائز نہیں تاہم موقع کی مناسبت سے اس لفظ کے استعمال کا حکم بدل سکتا ہے،اس لئے اگر پوری بات لکھ دی جائے تو حکمِ شرعی پر مکررغور کیا جاسکتا ہے۔ واللہ اعلم بالصوا ب