خلع

نان ونفقہ نہ دینے کی وجہ سے کیا بیوی خلع کا مطالبہ کرسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
10794
| تاریخ :
2011-01-28
معاملات / احکام طلاق / خلع

نان ونفقہ نہ دینے کی وجہ سے کیا بیوی خلع کا مطالبہ کرسکتی ہے ؟

میری راہ نمائی فرمائیں کہ اگر شوہر اپنی بیوی پر جھوٹے الزامات لگائے اور مار پیٹ کرے، خرچہ بھی نہ دے اور صرف اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل اور وہ بھی انتہا کو پہنچی ہوئی ہوں ،اور ان تمام باتوں میں سسرال والے بھی لڑکی کی حمایت کرتے ہوں تو اس صورت میں بیوی خلع کا مطالبہ کر سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مفتی غیب نہیں جانتا وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے سوال کے صدق و کذب کی اصل ذمہ داری سائل پر عائد ہوتی ہے ، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ اگر سوال میں مذکوربات واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کے جھوٹ یا مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو تو خاوند کا رویہ شرعاً درست نہیں، وہ حقوق واجبہ کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہے، اُسے اپنے اس ناجائز طرز عمل سے احتراز لازم ہے، اگر وہ باز نہ آئے تو اس معاملہ میں اول تو خاندان کے بڑوں کو چا ہیئے کہ وہ اس کو سمجھا کر ادائیگی حقوق اور مذکور رویہ کے ترک پر آمادہ کریں ، اگر اس سب کچھ کے باوجودوہ اپنی روش پر قائم رہے تو عورت خلع کا مطالبہ کرسکتی ہے اور اس صورت میں خاوند کیلئے بدل خلع لینا بھی جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال لله تعالى : فان خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من اهله وحكماً من اهلها ان يريدا اصلاحا يوفق الله بينهما الآية ( النساء : ۳۵) -
وفی الدر : ( وكره) تحريماً (اخذ شي) ويلحق به الابراء عمالها عليه (ان نشز وان نشز ت الخ (3/445)۔والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 10794کی تصدیق کریں
0     519
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات