میرا یہ سوال ہے کہ کیا صلاۃ التسبیح باجماعت ہوتی ہے یا نہیں؟ اور صلاۃ التسبیح میں دوسری رکعت میں ’’التحیات‘‘ میں بیٹھ کر ۱۰ بار پڑھنی ہے یا التحیات میں نہیں پڑھنی اور چوتھی رکعت میں درود کے بعد ۱۰ دفعہ پڑھنا ہے یا نہیں؟ براہِ کرم میرے الجھن کو سلجھائے۔
"صلاۃ التسبیح "علی سبیل التداعی باجماعت پڑھنا اور دو تین آدمیوں سے زائد کی جماعت درست نہیں، جبکہ ترتیب وار اگر "تسبیحات" پڑھی جائیں تو آخری سجدہ پر مقدار پوری ہو جاتی ہے، قعدہ آخیرہ میں تسبیحات پڑھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
ففی الدر المختار:(والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب إلا في جمعة وعيد فشرط. وفي التراويح سنة كفاية، وفي وتر رمضان مستحبة على قول وفي وتر غيره وتطوع على سبيل التداعي مكروهة اھ (1/ 552) واللہ أعلم بالصواب!
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0