کیا ایک ہی احرام سے ایک سے زیادہ عمرے کر سکتا ہوں اور اس کا کیا طریقہ ہے ؟
ایک سفر کے دوران ایک سے زائد عمرے بلاشبہ جائز اور درست ہیں اور ہر عمرہ کے لئے قریبی میقات سے احرام باندھنا لازم ہے ، اور یہ مسجد عائشہ ہے۔ اس لئے جو شخص ایک عمرہ کے بعد مزید عمرے کرنا چاہے تو اسے چاہیئے کہ ہر عمرہ کےلیے مسجدِ عائشہ جائے اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھ کر آئے۔
كما فی غنية الناسك : وميقاتها ميقات الحج إلا لأهل مكة فالحل ( الي قولہ) قد اعمر صلى الله عليه وسلم عائشة فی عام مرتين واعتمرت بعده فی عام مرتين وفى روایۃ ثلاثا اھ (197)۔