السلام علیکم! گھر پر سنت پڑھ کر مسجد میں جا کر فرض نماز سے پہلے تحیۃ المسجدیا کوئی نفل نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
اگر فجر کی سنتیں گھر میں پڑھی ہوں ، اور پھر مسجد میں آئے تو مسجدمیں آگر ’’تحیۃ المسجد‘‘ نہ پڑھے، البتہ دوسرے اوقات میں سنتیں گھر میں پڑھنے کے بعد مسجد میں آ کر فرض سے پہلے ’’تحیۃ المسجد‘‘ وغیرہ دوسرے نوافل پڑھنا درست ہے۔
ففی حاشية ابن عابدين: (قوله وهي ركعتان) في القهستاني وركعتان أو أربع، وهي أفضل لتحية المسجد إلا إذا دخل فيه بعد الفجر أو العصر، فإنه يسبح ويهلل ويصلي على النبي - صلى الله عليه وسلم - فإنه حينئذ يؤدي حق المسجد كما إذا دخل للمكتوبة فإنه غير مأمور بها حينئذ كما في التمرتاشي اهـ (2/ 18) واللہ أعلم بالصواب!
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0