میں چند دنوں میں عمرہ کے لیے جا رہا ہوں ان شاء اللہ میں نے احرام اپنے دوست سے لیا ہے ،لیکن اکثر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے اپنے پہلے عمرہ کے لیے نیا احرام خریدنا چاہیئے ، برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ کیایہ ضروری ہے کہ میں عمرہ کے لیے نیا احرام خریدوں ؟
سائل کا اپنے دوست سے احرام لےکر عمرہ کرنا جائز ہے ، نیا احرام لینا ضروری نہیں۔
كما فی الهندية : وينزع المخيط والخف ويلبس ثوبین ازار و رداء جديدين أو غسيلين والجديد افضل اھ (1/ 222)۔