کیا انبیاء کرام اپنی قبور میں زندہ ہیں؟
جی ہاں! اہلسنت والجماعت کا قرآن و حدیث کی روشنی میں اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اور اسی طرح دیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام اجمعین اپنی قبور میں حیات ہیں اور ان کی حیات مثل دنیاوی، بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے، مگر بایں ہمہ یہ حیات برزخی ہے۔
ففی مشکوة المصابیح: عن ابی هریرة رضی اللہ عنه قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم من صلی علی عند قبری سمعته ومن صلی علی نائیا ابلغته اه (ص87)
وفی عمدة القاری: رئیته صلی اللہ علیه وسلم فی لیلة المعراج وهو یصلی فی قبرہ (ای موسی علیه السلام) قلت لا اشکال اصلًا وذلن ان الانبیاء افضل من الشہداء والشہداء احیاء عند ربہم فالانبیاء بالطریق الاولیٰ اه (ج15، ص35)
وفی تکملة فتح الملهم: وبالجملة فان هذہ الاحادیث مع حدیث الباب تدل علی کون الانبیاء احیاء بعد وفاتهم وهو من عقائد جمهور اہل السنة والجماعة اه (ج5، ص30) واللہ اعلم بالصواب!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1