کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان کرام: کیا اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان پر ہے؟ اگر نہیں تو کہاں ہے؟
قرآن وسنت کی نصوص صریحہ کی روشنی میں باجماع اہلسنت والجماعت اللہ تعالیٰ عرش پر ’’مستوی‘‘ اور اپنی شان کے لائق ہر جگہ موجود ہے، مگر یہ مسئلہ چونکہ متشابہات میں سے ہے اور اس قسم کی نصوص سے متعلق مسلمان صرف ظاہر کا پابند ہے، جبکہ بغیر کسی تاویل کے اس کی اصل کنہ اور حقیقت تک رسائی عوام کی فہم سے بالاتر ہے، لہٰذا اس کی زیادہ کھود وکرید میں پڑنے سے احتراز چاہیے۔
قال اللہ تعالی في القرآن الکریم: ﴿وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ﴾۔‘‘الحدید’’(۴)۔
ترجمہ: اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو،اور اللہ تعالیٰ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔
وقال تعالی: ﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا﴾ ۔ ‘‘الآیۃ’’(المجادلۃ:۷)۔
ترجمہ: تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو معلوم ہے، جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا ان کے ساتھ جہاں کہیں ہوں۔
وقال تعالی: ﴿وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لَا تُبْصِرُونَ﴾۔(الحدید:۸۵)۔
ترجمہ: اور ہم اس سے نزدیک ہیں دھڑکتی رگ سے زیادہ ۔
وقال تعالی: ﴿فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِمْ بِعِلْمٍ وَمَا كُنَّا غَائِبِين﴾۔ (الٲعراف:۷)۔
ترجمہ: پھر ہم ان کو احوال سنادیں گے اپنے علم سے اور کہیں غائب نہ تھے۔
وقال تعالی:﴿ َلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيم﴾۔(البقرۃ:۱۱۵)۔
ترجمہ: اور اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب سو جس طرف منہ کرو وہاں متوجہ اللہ۔
وقال تعالی: ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ﴾ ۔ (البقرۃ:۱۸۶)۔
ترجمہ: اور جب تجھ سے پوچھیں میرے بندے مجھ کو سو میں تو قریب ہو۔
وقال اللہ تعالیٰ ایضاً: وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْهِ مِنْکُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ اھ (سورة الواقعة: ۸۵)
في شرح العقائد النسفية: لایتمکن في مکان، لأن التمکن عبارۃ عن نفوذ بعد في آخر متوھم، ٲو متحقق یسمونه المکان اھ
وفي ھامشه تحت: قوله: في مکان، ٳنما ذکر قوله في مکان تصریحا لعموم النفي ردا علی المجسمة، القائلین له بالمکان العلوی النافین عنه کل مکان اھ (ص:۴۰) واللہ أعلم بالصواب!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1