دو عورتیں عمرہ کرنے جا رہی ہیں اورسعودی عرب کی حکومت انہیں ویزا دےرہی ہے محرم کے بغیر، کیا ان دونوں عورتوں کا عمرہ ادا ہو جائے گا ؟
اگرچہ عمرہ تو ادا ہو جائے گا، مگر انہیں بغیر محرم کے سفر کرنے کا گناہ بہر حال ہوگا، اس لئے انہیں بغیر محرم کے سفر کرنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی صحیح المسلم : عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ ثَلَاثًا، إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» اھ (2/ 975)۔
و فی الہندیة : (ومنها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزاإذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا فی المحيط، وإن كان أقل من ذلك حجت بغير محرم كذا فی البدائع :والمحرم الزوج، ومن لا يجوز مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو مصاهرة اھ(1 /218)۔